pk.

pk. پاکستان کے لیے مخصوص کردہ بلند ترین اسمِ ساحہ (top-level domain name) ہے۔

پاکستان میں 1992ء سے PKNIC تیسری سطح کے اسمِ ساحہ کی اجازت دیتی ہے جو درج ذیل ہیں۔

  • COM.PK. - عمومی کاروبار یا انفرادی استعمال کے لیے
  • NET.PK. - شراکہ (Network) اور اس سے متعلق کاروبار کے لیے
  • EDU.PK. - تعلیمی اداروں کے لیے مخصوص
  • ORG.PK. - بلا مقصدِ منفعت کام کرنے والے اداروں کے لیے
  • FAM.PK. - خاندانوں اور انفرادی استعمال کے لیے
  • BIZ.PK. - کاروبارِ عمومی یا اشتہار بازی
  • WEB.PK. - مواقعِ جال کے لیے
  • GOV.PK. - حکومتِ پاکستان کے لیے مخصوص
  • GOB.PK. - پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت کے لیے مخصوص
  • GOK.PK. - آزاد کشمیر کی حکومت کے لیے مخصوص
  • GON.PK. - پاکستان کے صوبہ سرحد کی حکومت کے لیے مخصوص
  • GOP.PK. - پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کے لیے مخصوص
  • GOS.PK. - پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت کے لیے مخصوص

2005ء سے دوسری سطح کے اسمِ ساحہ (یعنی صرف pk. مثلاً http://www.example.pk بغیرcom. وغیرہ کے ) کی اجازت دی گئی جو ابتدا میں کاروباری علامات (Trade Marks) رکھنے والوں کے لیے مخصوص تھی مگر20 جون 2006ء سے یہ اجازت عام ہے۔

 پاکستان

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.