ہیلیم

ہیلیئم (helium) ایک کیمیائی عنصر کو کہتے ہیں جس کا جوہری عدد 2 اور جوہری وزن 4.0026 ہوتا ہے، اس عنصر کو انگریزی نظام میں He کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ہیلیئم ایک بے رنگ، بے بو، بے ذائقہ، غیرسام (non-toxic) اور غیر عامل (inert) یک ایٹمی گیس (inert monoatomic gas) ہے۔

ہوا سے لگ بھگ سات گنا ہلکی ہونے کی وجہ سے ہیلیئم کو اڑنے والے غباروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہائڈروجن اس سے بھی زیادہ ہلکی ہوتی ہے مگر اس میں آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے
Helium,  2He
General properties
Pronunciation /ˈhiːliəm/, HEE-lee-əm
Appearance Colorless gas, exhibiting a purple glow when placed in a high voltage electric field
Helium in the دوری جدول
-

He

Ne
hydrogenheliumlithium
جوہری عدد (Z) 2
Group, period group 18 (noble gases), period 1
Block s-block
Standard atomic weight (Ar) 4.002602(2)
برقی تشکیل 1s2
Electrons per shell
2
Physical properties
Phase gas
نقطۂ انجماد (at 2.5 MPa) 0.95 کیلون (−272.20 °C, −457.96 °F)
نقطہ کھولاؤ 4.22 K (−268.93 °C, −452.07 °F)
کثافت at stp (0 °C and 101.325 kPa) 0.1786 g/L
Critical point 5.19 K, 0.227 MPa
سخانۂ ائتلاف 0.0138 جول فی مول
Heat of 0.0829 kJ/mol
Molar heat capacity 20.786 J/(mol·K)
بخاری دباؤ (defined by ITS-90)
پ (پاسکل) 1 10 100 1 کے 10 کے 100 کے
 دح پر (کیلون)     1.23 1.67 2.48 4.21
Atomic properties
برقی منفیت Pauling scale: no data
Covalent radius 28 پیکومیٹر
وانڈروال رداس 140 pm
Miscellanea
قلمی ساخت hexagonal close-packed (hcp)
آواز کی رفتار 972 میٹر فی سیکنڈ
حر ایصالیت 0.1513 W/(m·K)
مقناطیسیت diamagnetic[1]
کیمیائی شعبۂ اخلاص اندراجی عدد 7440-59-7
Main isotopes of helium
ہم جا Abun­dance ہاف لائف (t1/2) اشعاعی تنزل Pro­duct
3He 0.000137%* 1 تعدیلوں کیساتھ He مستحکم ہے
4He 99.999863%* 2 تعدیلوں کیساتھ He مستحکم ہے
  • Atmospheric value, abundance may differ elsewhere.

دریافت

1868 میں دو کیمیاء دانوں نےانفرادی طور پر سورج کی اسپیکٹرل لائنز (Spectral Lines) میں ایک نئے غیر دریافت شدہ عنصر سے خارج ہونے والی برقناطیسی پٹی کی شناخت کی اور اس کا نام سورج سے منسوب یونانی دیوتا "Helios" کے نام پر ہیلیم رکھا۔

ہم جا

ہیلیئم کے آٹھ ہمجا (isotopes) ہوتے ہیں مگر صرف دو پائیدار ہوتے ہیں جو ہیلیئم3 اور ہیلیئم4 ہیں۔ ہیلیئم3میں ایک نیوٹرون اور ہیلیئم4 میں دو نیوٹرون ہوتے ہیں۔ ہیلیئم کے سارے آئسوٹوپ میں دو پروٹون ہوتے ہیں۔

ہیلیئم3 نہایت کم یاب ہے۔ زمین کی فضا میں ہیلیئم کے دس لاکھ ایٹم میں صرف ایک ہیلیئم3 کا ایٹم ہو تا ہے باقی سب ہیلیئم4 کے ایٹم ہوتے ہیں۔

طبیعی خاصیت

ہیلیئم میں آواز کی رفتار ہوا کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ اگر کوئی انسان تھوڑی سی ہیلیئم سونگھ لے تو اس کی آواز چند سیکنڈ کے لیے پتلی ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس زینون یا سلفر ہیکزا فلورائیڈ سونگھنے سے آواز بھاری ہو جاتی ہے۔

ہیلیئم4 ٹھنڈا کرنے پر 4.2K پر مائع بن جاتی ہے اور 2.17K پر سپر فلوئڈ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

اگر ہیلیئم3 اور ہیلیئم4 کی برابر برابر مقدار کو ملا کر انتہائی ٹھنڈا کیا جائے تو 0.8K پر دونوں مایعات الگ الگ ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہیلیئم4 کے ایٹم بوسون جبکہ ہیلیئم3 کے ایٹم فرمیون ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Magnetic susceptibility of the elements and inorganic compounds, in Handbook of Chemistry and Physics 81st edition, CRC press.
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.