ہاشم ندیم
ہاشم ندیم پاکستان کے شہر کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز اردو زبان کے ناول نگار ہیں۔ ان کے کام کو پورے پاکستان میں سراہا گیا۔ جنگ اخبار کے سروے کے مطابق ان کا ناول عبداللہ ملک میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ناول ہے۔ ان کے دیگر ناول میں بچپن کا دسمبر، ایک محبت اور سہی اور مقدس شامل ہیں۔ ان کے کام کو دیکھ کر حکومت پاکستان نے انہیں تمغا حسن کارکردگیسے نوزا۔
” | کوئٹہ میں میرے قیام کے دوران میرے پاس فرصت کے بےشمار لمحات تھے اسی فرصت میں، میں یہ ناول پڑھنے لگا آپ یقین مانیے میں مطالعے کے درمیان میں دو مرتبہ رو پڑا کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا یہ جوان بہت سوں سے بازی لے گیا۔ عطا الحق قاسمی کے تاثرات ناول خدا اور محبت کے بارے میں | “ |
ہاشم ندیم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ناول نگار |
اعزازات | |
ابتدائی زندگی
وہ کوئٹہ شہر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کیڈٹ کالج پٹارو سے حاصل کی۔ اور پھر بولان میڈیکل کالج سے طب کی ڈگری لی اس کے بعد انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔ اور 1996ء میں کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ کشنر کے کام کرنے لگے۔
ناول
- بچپن کا دسمبر
- خدا اور محبت
- عبد اللہ
- عبد اللہ (دوم)
- صلیب عشق
- ایک محبت اور سہی
- مقدس
- پری زاد
حوالہ جات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.