گیند بازی
کرکٹ کے کھیل میں گیند بازی اس عمل کو کہتے ہیں جس میں ایک کھلاڑی گیند کو بلے باز کی جانب پھینکتا ہے۔ گیند پھینکنے والا کھلاڑی گیند باز کہلاتا ہے۔

گیند بازی
گیند کو ایک بار پھینکنے کے عمل کو انگریزی میں بال یا ڈیلوری کہتے ہیں۔ گیند باز گیند کو چھ (6) مرتبہ پھینکتا ہے، اس عمل کو اوور کہا جاتا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اوور مکمل ہونے کے بعد ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی پچ کی دوسری جانب سے یہی عمل دہراتا ہے۔
گیند بازی کرکٹ کے قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔ اس کا فیصلہ امپائر کرتا ہے۔ قوانین کے بر عکس کرائی جانے والی گیند کو فاضل گیند کہا جاتا ہے، جس میں نو بال اور وائیڈ شامل ہیں۔
تاریخ
کرکٹ کے شروع میں گیند بازی بازو کو نیچے کی طرف گھما کر کی جاتی تھی۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.