کیری پیکر
کرکٹ کے کھیل کو موجودہ شکل میں لانے والی اہم ترین شخصیت۔ پیکر پبلشنگ اور براڈکاسٹنگ کے مالک کیری پیکر کا شمار آسٹریلیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا تھا۔ فوبز میگزین کے مطابق کیری پیکر کی مالی حثیت پانچ بلین امریکی ڈالر تھی۔
کیری پیکر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 دسمبر 1937 [1][2] سڈنی |
وفات | 26 دسمبر 2005 (68 سال)[3][1] |
وجۂ وفات | گردے فیل |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ![]() |
عارضہ | پولیو |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ | کاروباری شخصیت |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
کھیل | کرکٹ |
کھیل کے دلدادہ کیری پیکر نے 1977 نے کرکٹ کے حلقوں میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے میچ ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق پر جھگڑا ہونے کے بعد ورلڈ سیریز کرکٹ کا آغاز کیا اور ساری دنیا سے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں سے بڑے معاوضے پر معاہدہ کر لیا۔
کیری پیکر کے ساتھ معاہدے کرنے والوں میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں ووین رچرڈز، ڈینس للی، مائیکل ہولڈنگ ٹونی گریگ، بیری رچرڈز، ظہیر عباس، ماجد خان اور عمران خان بھی شامل تھے۔
کیری پیکر نے ون ڈے کرکٹ کو منظم کیا اور پہلی دفعہ کھلاڑیوں کو رنگ برنگ ملبوسات پہنائے گئے۔ ڈے اور نائٹ کرکٹ کا آغاز بھی کیری پیکر نے کیا۔
کرکٹ کے کھیل کو معروف بنانے اور کھلاڑیوں کو امیر بنانے میں کیری پیکر کا بہت بڑا کردار ہے۔ جب ساری دنیا کے بورڈز نے ان کے خلاف محاذ بنا لیا اور اپنے کھلاڑیوں کو ورلڈ سیریز میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش تو انہوں نے کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے دے کر اپنے ساتھ معاہدے کر لیے۔
بعد میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کیری پیکر کے ساتھ صلح کر لی لیکن اس دوران انہوں نے کرکٹ کو جو رنگینی بخشی وہ آج بھی قائم ہے ۔
دسمبر 2005 میں گردے کی تکلیف کی وجہ سے سڈی میں ان کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات
- اجازت نامہ: CC0
- ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6ck5tqb — بنام: Kerry Packer — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- http://web.archive.org/web/20060106051656/http://www.cnn.com:80/2005/WORLD/asiapcf/12/26/obit.packer.ap/index.html — سے آرکائیو اصل