کوائل
تعریف
ایک کوائل/وائنڈنگ ایک برقی موصل (عموما ایک انسولیٹڈ تار)کو دیے جانے والے کئی مسلسل چکروں (TURNS)کا ایک سلسلہ ہے۔ کوائل ٹرانسفارمر،جنریٹر(آلٹرنیٹر،ڈائنامو)،کاروں،ٹرینوں اور موٹر سائکلوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

مختلف کوائلز
برقی مقناطیسی کوائل
ایک برقی موصل (عموما انسولیٹڈ تار) کو لوہے،نکل یا کوبالٹ کے گرد لپیٹا جاتا ہے۔ تار کا ایک پورا چکر ایک TURN کہلاتا ہے۔ ایک کوائل ایک یا ایک سے زیادہ ٹرنز پر مشتمل ہوتی ہے۔ مناسب برقی رو دینے پر کوائل ایک مقناطیسی میدان پیدا کرتی ہے۔ جس سے لوہا،نکل اور کوبالٹ مقناطیس بن جاتے ہیں۔ لیکن برقی رو کے منقطع ہوتے ہی یہ مقناطیسیت ختم ہوجاتی ہے۔ عام انسولیشن یا ہیوی انسولیٹڈ تار چونکہ جگہ اور رقم زیادہ ضائع کرتی ہے۔ اس لیے میگنٹ وائر استعمال کی جاتی ہے۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.