کندیا

کندیا ضلع اپرکوہستان کی ایک تحصیل ہے جو پانچ یونین کونسلوں پرمشتمل ہے۔ یہاں کی آبادی پشتو اور اردو بخوبی جانتی ہے۔ یہ علاقہ جنگلات اور چراہ گاہوں سے بھرا ہوا ہے اور خوبصورت نظارے بھی یہاں دیکھے جاسکتے ہیں۔


Kandia
Valley
ملک  پاکستان
صوبہ خیبر پختونخوا
ضلع اپرکوہستان
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

کندیا عجب جغرافيائي اہميّت اور حکمتِ عملانہ مقصديت کا حامل ہے۔ اس کی سرحدیں تانگیر، ضلع دیامر، ضلع غذر، ضلع سوات اور ضلع لوئرکوہستان سے جا ملتی ہیں پورے صوبے میں یه علاقه پسمانده ہے اور تعلیم کی بہت کمی ہے۔ کندیا میں بسنے والے لوگ پٹهانوں کی ایک نسل ہیں جو صلۂ رحمی، دوستی اور مہمان نوازی میں مشہور ہیں، سچی دوستی اور دشمنی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہاں کے مشهور علاقے بیرتی،کرنگ، سیال دره،کافربانڈه،گبرال،میدان،

بگڑو،تهوٹی،الیل اور جشوئی ہیں۔ اس پوری تحصیل میں ڈکیتی اور دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوئے ہیں۔

2010ء کے سیلاب[1][2] میں یه تحصیل نصف سے زیاده تباه اور لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔ جو نقل مکانی کر رہے تھے۔ روڈ[3] اور دیگر سرکاری املاک تو مکمل طور پر تباه ہو چکے تھے۔ مگر پھر بھی اس وقت ارباب حکومت سے کوئی امداد حاصل نہیں ہوئی تھی

موسم

یہاں کا موسم معتدل ہے۔

حوالہ جات

  1. "At least 63 die in Kohistan village hit by flash floods | Newspaper"۔ Dawn.Com۔ 2011-08-26۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-28۔
  2. "Infant found alive in search for flash flood victims in Kohistan | Provinces"۔ Dawn.Com۔ 2011-08-27۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-28۔
  3. "Kandia Valley Road trail - Suyal, North West Frontier Province (Pakistan) - GPS track"۔ Wikiloc۔ 2011-05-05۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-28۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.