کنانہ بن خزیمہ

کنانہ بن خزیمہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آباء و اجداد میں سے تھے۔ ان کا شجرہ کچھ یوں ہے
کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
(عربی میں : كنانة بن خزيمة بن مدركة بن الياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان )

کنانہ بن خزیمہ
معلومات شخصیت
اولاد النضر بن کنانہ  
والد خزیمہ بن مدرکہ  

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شجرہ ان تک یوں پہنچتا ہے
محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ
(عربی میں : محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كنانة )


ان کا ذکر ایک حدیث مبارکہ میں بھی ملتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے کنانہ کو منتخب کیا۔ کنانہ میں قریش کو، قریش میں بنی ھاشم کو اور بنی ھاشم سے مجھے منتخب فرمایا۔[1]

مآخذ

  1. صحیح مسلم کی روایت جو البدایۃ والنہایۃ میں ابن کثیر نے نقل کی۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.