کبیر والا
کبیر والا (انگریزی: Kabirwala) پاکستان کا ایک آباد مقام جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1]
كبِير والا | |
---|---|
شہر | |
کبیر والا | |
ملک |
![]() |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
Number of پاکستان کی یونین کونسلیں | 2 |
کبیر والا۔۔۔1998 کے مطابق شہر کی آبادی پونے سات لاکھ تھی ،2010 میں 8 لاکھ شمار کی گئی، پاکستان کا 118 واں بڑا شہر ہے، خانیوال سے شمال کی طرف 10 کلو میٹر جبکہ ملتان سے 40 کلو میٹر دور ہے، خانیوال ضلع سے پہلے یہ ضلع ملتان کا حصہ تھا ،1937 سے پہلے یہ خانیوال ضلع کا صدر مقام بھی رہا،1603 مربع میل رقبہ ہے، 1891 میں آبادی 113412، جبکہ 1901 میں 130507 نفوس پر مشتمل تھی، دریائے راوی تحصیل کے شمال میں بہتا ہے اور اس کے شمال مغرب میں دریائے چناب ملتا ہے ،یہ گندھارا تہذیب کا مرکز تھا، محمد بن قاسم کی آمد سے پہلے یہ راجا داہر کے زیر تسلط رہا، 1005 ع سے یہ زرعی منڈی رہی ہے، یہاں کمبوہ بھٹی، سید، بلوچ، وینس، وڑائچ، جوئیہ، راجپوت،مرزا، ساہو، ملک، بھٹہ، سیال، سکھیرا، تھہیم، جٹ، ارائیں وغیرہ ذاتیں آباد ہیں ،کبیر والا سے مغرب کی طرف 24 کلو میٹر دور خالد ولید کا مزار ہے،،عبد الغفار چشتی کی خانقاہ، دار العلوم عید گاہ،بھی ہے تحصیل سے قدرتی گیس کے ذخائر بھی ملے ہیں،،فلور ٹیکسٹائل ملز، فروٹ فارمز،پولٹری فارمز،کاٹن فیکٹری،آئیل اور پیپر ملز بھی ہیں،،نیسلے ملک کارخانہ بھی تحصیل میں ہے، 36 یونین کونسلیں ہیں
کامران اعظم سوہدروی