کارمورنٹ

کارمورنٹ(Cormorant)درمیانی سائز کا آبی پرندہ ہے جو سمندر کے ساحل پر جھنڈ کی شکل میں پایا جاتا ہے۔ کارمورنٹ کو ماہی خور اور انسان دوست پر ندہ بھی کہتے ہیں۔ وہ‘مچھلی کے شکار میں ماہر ہوتا ہے اس کی غذا صرف مچھلی آ بی سانپ پر ہی مشتمل ہوتی ہے۔ اس پرندہ کا وزن عموماً4کیلو کے درمیان ہوتا ہے اور اس کے پروں(پنکھ) کا پھیلاؤ45تا 100 سنٹی میٹر کے درمیان ہوتا ہے ان میں بیشتر کارمورنٹ کے پر سیاہ ہوتے ہیں جبکہ ان کی چونچ‘لمبی‘سخت اورخم دار ہوتی ہے۔ اور اس کا رنگ مائل زرد ہوتا ہے۔ اس کے دونوں ٹانگیں‘جسم کے پچھلی جانب ہوتی ہیں جبکہ اُنگلیاں (4)آپس میں ایک جھلی سے مربوط ہوتی ہیں ان کے پیر‘بطخ کے پیروں کے مماثل ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ ان پیروں سے بہ آسانی تیر سکتا ہے۔ کارمورنٹ اُفقی سطح سے پانی میں غوطہ لگا کر مچھلی کا شکار کرنے میں ماہر ہوتا ہے۔ چند کارمورنٹ‘45فٹ گہرائی تک غوطہ لگاتے ہیں انہیں غوطہ میں مہارت حاصل ہے۔ جہاں ان کے پشت اور پنکھوں کے پر سیاہ ہوتے ہیں وہیں ان کا نچلہ حصہ سفید پروں سے ڈھکا رہتا ہے۔ بطخ کے مانند دم ہوتی ہے جب یہ پرندے مچھلی کا شکار کرتے ہیں تب وہ ساحل پر چلے آتے ہیں تا کہ دھوپ میں پنکھ خشک کرسکیں۔ کارمورنٹ پرندوں میں ایک خاص قسم کے غدود’’ ہرین‘‘ پایا جاتا ہے جس کے اخراج سے ان کے پنکھ‘پانی میں تر نہیں ہوتے یہ غدود واٹر پروف کا کام کرتے ہیں۔ یہ پرندہ ساحل کے قریب درختوں‘چٹانوں کی جھاڑیوں پر گھونسلے بناتے ہیں جہاں وہ انڈے دیتے ہیں ان کے انڈوں کا رنگ سفید بہ مائل بلو ہوتا ہے۔ مچھلیاں پکڑنے کے لیے مچھیرے کارمورنٹ کو پالتے ہیں۔ اس لیے اسے انسان دوست پرندہ کہا جاتا ہے۔ ماہی گیر افراد‘کارمورنٹ کے گلے میں ایک خول پہنا دیتے ہیں تا کہ وہ مچھلیوں کو کھا نہ سکے۔ خول پہنانے کے بعد کارمورنٹ مچھلیاں کھا نہیں سکتا جب وہ مچھلی کو اپنی چونچ میں پکڑ لیتا ہے تب مچھیرے‘مچھلی کو حاصل کر لیتے ہیں۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.