چوہان

چوہان ایک راجپوت خود کو اگنی ونشی (آگ سے پیدا) قوم بتاتے ہیں۔چوہان گجر اور جٹ بھی ہے جٹوں کی گوتیں چٹھہ چیمہ گوندل بھی چوہان قوم سے ہے چوہان قوم جو بھارت اور پاکستان میں پائی جاتی ہے۔ تاریخ میں انکو پرتھوی راج چوہان کی سلطنت کی وجہ سے خاص طور پہ یاد کیا جاتا ہے۔ تاریخی، ثقافتی اور تعداد کے لحاظ سے انکو بھارت اور پاکستان میں (لیکن خاص طور پہ بھارتی ریاست راجستھان میں) بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

تاریخ

ہندو کتب ویدوں (Vedas) میں چوہانوں کا خاص ذکر موجود ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اگنی ونشی ہیں یعنی کہ انکو آگ سے منسوب کیا گیا تھا۔ انکو پیدا اس لیے کیا گیا تاکہ یہ اسوروں یعنی بُری بلاؤں سے لڑ کر انکو ختم کر دیں۔ ان کی ابتدا اس آگ سے ہوئی تھی جو کوہ ابو سے نکلی تھی۔ چوہانوں کے علاوہ دیگر اگنی ونشیوں میں گجرارا پرتی ہار، پرمار اورسولنکی شامل ہیں۔ ان کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کب پوٹھوہار میں داخل ہوئے۔ چوہان لوگ پنڈی گھیب ،گُجرات، راول پنڈی، جہلم کی ڈھوکوں اور چکوال میں موجود ہیں۔[1]

پرتھوی راج چوہان

تفصیل کے لیے دیکھیے پرتھوی راج چوہان۔

پرتھوی راج چوہان گجر ہندستان کے آخری ہندو راجا تھے۔ انھوں نے محمد غوری کے خلاف دو جنگیں لڑیں، جن میں سے ترین کی جنگ (The Battle of Tarain) میں شکست حاصل کرکہ قیدی بن گئے۔ پرتھوی راج کا دور سلطنت باتفصیل ایک کتاب پرتھوی راج چوراس میں لکھی گئی، جس میں ان کی زندگی اور ان کے مزاج پہ شاہ بروئی نے نظر ڈالی ہے۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.