چارلس ڈیگال

چارلس ڈیگال یا شارل دے گول ایک فرانسیسی سیاست دان اور جنرل تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں فرانس کی شکست کے بعد تحریک مدافعت کے رہنما۔ فرانس کی پانچویں جمہوریہ کے صدر۔ پیرس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد فوج میں ملازمت کرلی۔ دوسری جنگ عظیم میں فرانس پر نازی حملے کے بعد انگلستان چلے گئے۔ اوروہاں آزاد فرانسیسی قومی کمیٹی قائم کی۔ جرمنی کی شکست کے بعد فرانس واپس آئے۔ اور 1946ء تک فرانس کی عبوری حکومت کے صدر رہے۔ پھر بعض سیاسی اختلافات کی وجہ سے مستعفی ہو گئے۔ لیکن 1947ء میں پھر سیاست میں حصہ لینے لگے۔ اور ایک سیاسی جماعت منظم کی جس نے پارلمینٹ میں کافی نشستیں حاصل کر لیں۔ لیکن 1951ء میں یہ جماعت داخلی انتشار کا شکار ہو کر ختم ہو گئی اور ڈیگال سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔ کچھ عرصے بعد ان کے حامیوں نے ایک نئی جماعت بنالی اور 1958ء میں وہ دوبارہ سیاسی میدان میں اترے۔ اس وقت فرانس سیاسی بدنظمی کا شکار تھا۔ بحرانی حالات میں جنرل ڈیگال وزیر اعظم مقرر ہوئے۔ ان کے عہد میں فرانس کا نیا آئین مرتب کیا گیا۔ جس میں صدر کو وسیع اختیارات تفویض کیے گئے۔ جنوری 1959ء میں فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔ 1965ء میں سات سال کی مدت کے لیے دوبارہ صدر چنے گئے۔ اپریل 1969ء میں انھوں نے مرکزی انتظامیہ کے اختیارات کم کرنے کے سلسلے میں ریفرنڈم کرایا جس میں انھیں ناکامی ہوئی اور مستعفی ہو گئے۔

چارلس ڈیگال
(فرانسیسی میں: Charles de Gaulle) 
 

مناصب
صدر  
دفتر میں
18 جون 1940  – 3 جولا‎ئی 1944 
صدر فرانس  
دفتر میں
8 جنوری 1959  – 28 اپریل 1969 
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (فرانسیسی میں: Charles André Joseph de Gaulle Maillot) 
پیدائش 22 نومبر 1890 [1][2][3][4][5][6][7] 
وفات 9 نومبر 1970 (80 سال)[1][2][4][5][6][7][8] 
طرز وفات طبعی موت  
شہریت فرانس  
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر [9]، ریاست کار ، یاداشت نگار ، عسکری نظریہ ساز ، سیاست دان ، فوجی افسر  
مادری زبان فرانسیسی  
پیشہ ورانہ زبان فرانسیسی [10] 
مؤثر مارشل پیتاں  
عسکری خدمات
شاخ فرانسیسی فوج  
عہدہ بریگیڈیئر جنرل  
لڑائیاں اور جنگیں پہلی جنگ عظیم ، جنگ الجزائر ، دوسری جنگ عظیم  
اعزازات
 آرڈر آف ایلی فینٹ (1965)
 رائل وکٹورین چین (1960)
 گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر
 نائیٹ گرینڈ کراس آف دی رائل وکٹورین آرڈر  
دستخط
 
IMDB پر صفحہ 

حوالہ جات

  1. جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118537849 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904345m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. Charles André Joseph Marie De gaulle — ناشر: Ministry of Culture
  4. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6f76pnb — بنام: Charles de Gaulle — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=2831 — بنام: Charles De Gaulle — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. بنام: Charles de Gaulle — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/4e3e3f04b16c4334b9201d5e0dd559b8 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000000003 — بنام: Charles de Gaulle — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. https://brockhaus.de/ecs/julex/article/gaulle-charles-de — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. http://www.theguardian.com/world/2009/sep/06/france-second-word-war-de-gaulle
  10. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904345m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.