چائنا موبائل

چائنا موبائل (انگریزی: China Mobile) یا رسمی طور پر چائنا موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن (انگریزی: China Mobile Communications Corporation؛ چینی: 中国移动通信集团公司; پینین: Zhōngguó Yídòng Tōngxìn Jítuán Gōngsī) ایک چینی ریاستی ملکیت [6] ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہے جو موبائل صوتی اور ملٹی میڈیا خدمات [7] پورے اصل سرزمین چین اپنے موبائل ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ [8]

چائنا موبائل
قسم
عوامی کمپنی
تجارت بطور
  • ایس ای ایچ کے: 941
  • این وائی ایس ای: CHL
  • ہانگ سینگ کامپونینٹ
آئی ایس آئی این HK0941009539
صنعت ٹیلی مواصلات
پیشرو چائنا ٹیلی کام (ہانگ کانگ) لمیٹڈ[1] [2]
قیام 3 ستمبر 1997 (1997-09-03)[3]
صدر دفتر نمبر 29, فنانشل اسٹریٹ، شیچینگ ضلع، بیجنگ، چین
علاقہ خدمت
کلیدی افراد
بنگ شانگ (صدر نشین)
لی یوے (سی ای او)[4]
مصنوعات
  • فکسڈ لائن ٹیلی فون
  • موبائل فون
  • براڈبینڈ انٹرنیٹ
  • ڈیجیٹل ٹیلی ویژن
  • انٹرنیٹ ٹیلی ویژن
آمدنی امریکی ڈالر 101.938 بلین (2016)[5]
باکار آمدنی
US$ 16.992 بلین (2016)[5]
US$ 15.661 بلین (2016)[5]
کل اثاثے US$ 218.864 بلین (2016)[5]
کل ایکوئٹی US$ 140.876 بلین (2016)[5]
مالک حکومت چین
ملازمین کی تعداد
493,000 (2017)[5]
ذیلی ادارے
  • سی ایم ایچ کے
  • زونگ
  • سی ایم لنک
ویب سائٹ www.10086.cn
www.chinamobileltd.com
چائنا موبائل
سادہ چینی 中国移动通信集团公司
روایتی چینی 中國移動通信集團公司
متبادل چینی نام
سادہ چینی 中国移动有限公司
روایتی چینی 中國移動有限公司
دوسرا متبادل چینی نام
سادہ چینی 中国移动
روایتی چینی 中國移動
لغوی معنی China Mobile

چائنا موبائل مارکیٹ کے حصول کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہے۔ [9] اور صارفین کی کل تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا موبائل فون آپریٹر بھی ہے، جس کے جون 2018ء تک 902 ملین سے زائد صارفین تھے۔ [10]

گروپ کا بنیادی ذیلی ادارہ "چائنا موبائل لمیٹڈ" دونوں نیو یارک اسٹاک ایکسچینج اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج پر مندرج ہے۔ [8] چائنا موبائل "چائنا موبائل ہانگ کانگ" بھی چلاتا ہے جو کہ ہانگ کانگ میں اس کا ایک ماتحت موبائل نیٹ ورک ہے۔ اگست 2017ء کے مطابق چائنا موبائل کی کل مارکیٹ کی قیمت 1.57 ٹریلین رینمنبی تھی۔ [5]

سروس برانڈز

اصل سرزمین چین

اصل سرزمین چین میں موبائل خدمات دستیاب ہیں 2007ء سے کئی برانڈز کے تحت خدمات فراہم کر رہا ہے۔ [11]

ایزی اون

ایزی اون (Easyown) (چینی زبان: 神州行, پینین: Shénzhōuxíng ترجمہ: "چین بھر میں سفر"[12] (لفظی عمومی ترجمہ "مقدس ریاستوں کا سفر")

گوٹون

گوٹون (GoTone) (چینی زبان: 全球通, پینین: Quánqiútōng عمومی ترجمہ: "گلوبل کنیکٹ")[12]

ایم زون

ایم زون (M-zone) (چینی زبان: 动感地带, پینین: Dònggǎndìdài عمومی ترجمہ: "متحرک علاقہ")

ہانگ کانگ

سی ایم ایچ کے چائنا موبائل کا ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ یہ جی ایس ایم، جنرل پیکٹ ریڈیو سروس، اینہانسڈ ڈیٹا ریٹس فار جی ایس ایم ایولیوشن، ایچ ایس پی اے+، ایف ڈی-ایل ٹی ای، ٹی ڈی-ایل ٹی ای خدمات ہانگ کانگ عوامی جمہوریہ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ میں فراہم کرتا ہے۔ [13]

پاکستان

زونگ چائنا موبائل کا ایک برانڈ ہے جو چائنا موبائل پاکستان (CMPak) کے طور پر کام کر رہا ہے۔ [14] یہ پاکستان میں جی ایس ایم، جنرل پیکٹ ریڈیو سروس، اینہانسڈ ڈیٹا ریٹس فار جی ایس ایم ایولیوشن، ارتقاء ہائی سپیڈ پیکٹ ایکسیس، ایل ٹی ای خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مملکت متحدہ

دسمبر 2017ء میں چائنا موبائل نے سی ایم لنک (CMLink) کے نام سے مملکت متحدہ "میں ایم وی این او" (MVNO) سروس کا آغاز کیا. [15]

مزید دیکھیے

زونگ پاکستان

حوالہ جات

  1. Milestone China Mobile Official Site
  2. Asian economic and political issues, Volume 8 (page 68) Frank Columbus, Nova Publishers, 2003 (Google Books)
  3. Homepage> About CMCC> Networks & Technologies نسخہ محفوظہ 21 August 2009 در وے بیک مشین CMCC Official Site
  4. "People: China Mobile Ltd"۔ روئٹرز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-26۔
  5. "China Mobile Financial Report 2016" (انگریزی زبان میں)۔
  6. Strait deals دی اکنامسٹ, 7 May 2009
  7. Company Profile نسخہ محفوظہ 4 June 2009 در وے بیک مشین CMCC Official Site
  8. Company Profile China Mobile Official Site
  9. FT Global 500 (پی‌ڈی‌ایف)۔ The Financial Times۔ مارچ 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جنوری 2012۔
  10. "Operation Data"۔ China Mobile۔ 2017-08-31۔
  11. "Our Brands"۔ China Mobile۔ مورخہ 4 دسمبر 2010 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2008۔ (Archive.org cache)
  12. "DIFFERENCE BETWEEN QUANQIUTONG AND SHENZHOUXING"۔ Wangjianshuo's blog۔ Shanghai۔ 19 مارچ 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جنوری 2012۔
  13. "Corporate Overview"۔ مورخہ 22 اگست 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اگست 2015۔
  14. ZoNG the first international brand of China Mobile being launched in Pakistan, 5 April 2008 نسخہ محفوظہ 11 June 2009 در وے بیک مشین CMCC Official Site
  15. https://www.silicon.co.uk/networks/broadband/china-mobile-cmlink-226057۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.