پیٹرو پوروشینکو
یوکرین کے 2014ء صدارتی انتخابات میں ارب پتی کاروباری امیدوار پیٹرو پوروشینکو باقاعدہ کامیاب اترے۔ وہ کاروباری حلقوں میں اپنی تجارت کی وجہ سے ’چاکلیٹ کنگ‘ کے نام سے مشہور ہیں۔
پیٹرو پوروشینکو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(یوکرینی میں: Петро Олексійович Порошенко) | |||||||
![]() تفصیل= | |||||||
5ویں یوکرین کے صدر | |||||||
آغاز منصب 7 June 2014 | |||||||
وزیر اعظم | آسینیئی یتسینیوک وولودیمیر گروئسمین | ||||||
| |||||||
دوسری وزارت معاشی ترقی و تجارت (یوکرین) | |||||||
مدت منصب 23 مارچ 2012 – 24 دسمبر 2012 | |||||||
وزیر اعظم | میکولا آزاروف | ||||||
| |||||||
9 ویں وزارت خارجہ امور (یوکرین) | |||||||
مدت منصب 9 اکتوبر 2009 – 11 مارچ 2010 | |||||||
وزیر اعظم | یولیا تیموشینکو اولیکساندر تورچینوف (کارگزار) | ||||||
| |||||||
چوتھی معتمد برائے قومی صیانت اور دفاعی کونسل | |||||||
مدت منصب 8 فروری 2005 – 8 ستمبر 2005 | |||||||
صدر | ویکٹر یوشچینکو | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 26 ستمبر 1965 (54 سال)[1][2][3][4] | ||||||
رہائش | مرییینسکی پیالیس (official) کوزائن، کیف اوبلاست (ذاتی) | ||||||
شہریت | ![]() ![]() | ||||||
مذہب | Ukrainian Orthodox[5][6]
َ</ref> یوکرینی آرتھوڈاکس چرچ (روس کاپدرانہ نظام | ||||||
اولاد | اولیکسیئی ییفہینیا اولیکساندرا میخائیلو | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | کاروباری شخصیت ، سیاست دان ، سفارت کار ، ماہر معاشیات ، کارجو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | یوکرینی زبان ، روسی ، انگریزی ، رومانیانی زبان ، مالدووی زبان ، بلغاری زبان | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | ![]() | ||||||
شاخ | سوویت فوج | ||||||
اعزازات | |||||||
![]() ![]() ![]() | |||||||
دستخط | |||||||
![]() پیٹرو پوروشینکو | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
انتخابات میں شاندار کامیابی
یوکرین میں جہاں باغیوں کے زیر اثر علاقے میں صرف بیس فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے جا سکے، وہیں بقیہ ملک میں رائے دہندوں نے بڑھ چڑھ کر پولنگ میں حصہ لیا۔ پیٹرو پوروشینکو کو مطلوبہ ہدف یعنی پچاس فیصد سے کہیں زائد ووٹ حاصل ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے اس سال دوسرے مرحلے کا الیکشن نہیں کیا گیا۔ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے یورپی سکیورٹی و تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے ایک ہزار مبصرین بھی ملک میں موجود تھے۔
صدارتی کرسی سے پہلے کی زندگی
کرسی صدارت پر فائز ہوتے وقت پورو شینکو 48 برس کے تھے۔ وہ ٹافیاں بنانے کے کاروبار لگے ہوئے ہیں اور اِسی وجہ سے ان کی عرفیت چاکلیٹ کنگ ہے۔ جہاں باقی ملک میں ان کا خیرمقدم کیا گیا، مشرقی یوکرین کے روس حامی باغیوں نے پوروشینکو کی کامیابی کو مسترد کر تے ہوئے انہیں آدھے یوکرائن کا صدر قرار دیا۔
سیاسی طور پر بااثر شخصیت کا ان کے حق میں دست بردار ہونا
یوکرین کے مکے بازی کے چیمپیئن ویٹالی کلیچکو شروع میں صدارتی الیکشن کے امیدوار تھے تاہم انہوں نے پیٹرو پورو شینکو کے حق میں دستبرداری اختیار کی۔ اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ انہیں دار الحکومت کییف کے میئر کا انتخاب لڑنے میں مدد ملی اور جیت گئے۔
شورش زدہ علاقوں میں بین لاقوامی امن دستوں کی حمایت
پیٹرو پوروشینکو نے داخلی بحران پر قابو پانے کے لیے یہ تجویز پیش کی کہ مشرقی یوکرین کے شورش زدہ خطے کے لیے سب سے بہتر یہی ہو گا کہ اسے یورپی یونین کے پولیس مشن کے حوالے کر دیا جائے۔ پوروشینکو کے مطابق ان کے ملک میں 14 روسی فوج کے بٹالین موجود ہیں اور ان میں شامل 9000 روسی مسلح فوجی ملک میں شورش پھیلا رہے ہیں۔ تاہم وہ ملک کی فوج کی جدیدکاری کے حامی ہیں تاکہ ہم مشکل صورت حال کا سامنا کیا جا سکے۔
بیرونی ممالک سے بہتر تعلقات کی کوشش

پوروشینکو نے پہل کی اور کئی ملکوں سے اپنے ملک کے ساتھ بہتر تجارتی اور سفارتی تعلق بنانے کی کوشش کی۔ 2016ء میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے نیٹو سربراہوں اجلاس کے دوران وارسا میں پوروشینکو سے ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات ایکگھنٹے جاری رہی۔
حوالہ جات
- NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/petro-porosjenko — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اکتوبر 2016 — عنوان : Nationalencyklopedin
- دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Petro-Poroshenko — بنام: Petro Poroshenko — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
- Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000030003 — بنام: Petro Poroschenko — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/poroschenko-petro-olexijowytsch — بنام: Petro Olexijowytsch Poroschenko
- Luke Harding and Oksana Grytsenko (23 مئی 2014)۔ "Chocolate tycoon heads for landslide victory in Ukraine presidential election"۔ دی گارڈین۔ مورخہ 9 جون 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
- "Ukraine Election: The Chocolate King Rises"۔ Spiegel Online۔ 22 مئی 2014۔ مورخہ 28 مئی 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
- http://www.trt.net.tr/urdu/ywrp/2016/07/08/sdr-yrdwn-sy-ywkhry-n-khy-sdr-pwrwshynkhw-khy-mlqt-525777
- http://daily.urdupoint.com/livenews/2015-06-05/news-438011.html
- http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/20-Feb-2015/362917
- -نام/a-17662268 یوکرائنی صدارتی الیکشن: پیٹرو پوروشینکو کے نام ==خارجی روابط==* صدر یوکرین کے لیے بنی خصوصی ویب سائٹ
- سرکاری صفحہ فیس بک پر
- سرکاری صفحہ ٹویٹر ہر
- سرکاری چیانل یوٹیوب پر
- سرکاری صفحہ گوگل+ پر
- سرکاری صفحہ وی کونٹیکٹ پر* شخصی ویب سائٹ at the وے بیک مشین (archived 2 فروری 2014) (یوکرینی زبان میں)* یورومیڈن اوورویو* ظہور سی-اسپین پر