پریتی زنٹا

پریتی زنٹا (پیدائش 31 جنوری، 1975ء[2]) ایک بھارتی فلم اداکارہ ہے۔ اس نے بالی وڈ کی ہندی فلموں میں اپنی پہچان بنائی، اس کے علاوہ تیلگو، پنجابی اور انگریزی زبان کی فلموں میں بھی کام کاا۔ انگریزی ادب اور کرمنل نفسیات میں گریجویشن کرنے کے بعد، زنٹا نے 1998 میں دل سے ، فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کی اور اس سال سولجر فلم میں بھی کردار نبھایا۔ اسی فن میں اس کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا اور بعد میں اس نے کیا کہنا (2000ء) میں ایک نوخیز اکیلی ماں کا کردار ادا کیا جس سے اس کو کافی شہرت ملی۔ اس نے آگے چل کر مختلف قسم کے کرداروں سے اپنا کیریئر قائم کیا۔

پریتی زنٹا
(انگریزی میں: Preity Zinta)،(ہندی میں: प्रीति ज़िंटा) 
 

معلومات شخصیت
پیدائش 31 جنوری 1975 (44 سال)[1] 
شملہ  
شہریت بھارت  
شوہر جینی گڈنیف (2016–) 
ساتھی نیس واڈیا  
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکارہ ، ماڈل ، کالم نگار  
پیشہ ورانہ زبان ہندی  
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
IMDB پر صفحات 

ابتدائی زندگی

2001ء میں چوری چوری چپکے چپکے کے آڈیو ریلیز کے دوران پریتی

زنٹا کا جنم 31 جنوری 1975ء کو شملہ میں روہرو کے ایک خاندان میں ہوا تھا۔[3] اس کا باپ، درگانند زنٹا، بھارتی فوج کا اہلکار تھا۔[4] جب پریتی 13 سال کی تھی تو ایک کار حادثے میں اس کے باپ کی موت ہو گئی تھی؛ حادثے میں اس کی ماں، نلپربھا، بھی تھی جس کو گمبھیر روپ سے کئی چوٹیں لگی تھیں اور اس کے نتیجے میں وہ دو سال تک بستر پر رہی۔ پریتی زنٹا نے اس کو ایک دکھی حادثہ کہا اور اس کے باپ کی موت کی وجہ سے اس کی زندگی نے ایک اہم موڑ لیا، جس کی وجہ سے وہ جلدی ہی بڑی ہونے لیے مجبور ہو گئی۔[5] اس کے دو بھائی ہیں؛ دیپنکر اور منیش، جو ترتیب وار ایک ایک سال چھوٹے ہیں۔ دیپنکر بھارتی فوج میں اک کمشنڈ افسر ہے، جبکہ منیش کیلیفورنیا میں رہتا ہے۔[6]

18 سال کی عمر میں بورڈنگ اسکول، لورینس اسکول، سناور سے گریجویشن کرنے بعد، پریتی زنٹا نے شملہ کے سینٹ بیدے کے کالج میں داخلہ لیا۔ اس نے انگریزی ادب کی ڈگری کے ساتھ گریجویٹ پوری کی اور پھر نفسیات میں گریجویٹ پروگرام شروع کیا۔[7]

فلموگرافی اور ایوارڈ

فلموگرافی

2* دل سے۔۔ (1998ء)
  • سولجر (1998ء)
  • کیا کہنا (2000)
  • چوری چوری چپکے چپکے (2001ء)
  • ارمان (2003ء)
  • کوئی۔۔۔ مل گیا (2003ء)
  • کل ہو نہ ہو (2003ء)
  • ویر زارا (2004ء)
  • سلام نمستے (2005ء)
  • کبھی الوداع نہ کہنا (2006ء)
  • ہیون آن ارتھ (2008ء)

ایوارڈ اور نامزدگی

زنٹا کے فلم ایوارڈوں میں دو فلم فیئر اعزازات ہیں - بیسٹ فیمیل ڈیبیو ، دل سے اور سولجر کے لیے اور کل ہو نہ ہو کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. Jalan, Shivangi (31 جنوری 2018)۔ "Happy Birthday Preity Zinta: The dimpled beauty sure knows her craft"۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2018۔
  3. Joshi, Shriniwas (16 مارچ 2007)۔ "Glamour girls from Himachal Pradesh"۔ The Tribune۔ مورخہ 14 ستمبر 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 مئی 2008۔
  4. Sharma, Mandvi (24 جون 2006)۔ "'I would've been the PM'"۔ The Times of India۔ مورخہ 6 نومبر 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2006۔
  5. Khubchandani, Lata (22 مئی 2000)۔ "I had this illusion that filmstars are like kings and queens"۔ Rediff.com۔ مورخہ 24 نومبر 2007 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2007۔
  6. John Lancaster (23 جنوری 2003)۔ "Bollywood Star's Act Makes Her a Hero, and Possible Target"۔ The Washington Post۔ صفحہ A16۔ مورخہ 5 نومبر 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2008۔ (Registration/purchase required)
  7. Hahn, Lorraine (11 جنوری 2005)۔ "Bollywood Actress, Preity Zinta Talk Asia Interview Transcript"۔ CNN۔ مورخہ 21 نومبر 2007 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 نومبر 2007۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.