پاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہ
پاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہ (یا سپارکو؛ انگریزی مخفف: Pakistan Space & Upper Atmosphere Research Commission) خلائی تحقیق کا پاکستانی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ پاکستان کی بالائی فضاء اور خلائی تحقیق کے سلسلہ میں کراچی میں ستمبر 1961ء کو قائم کیا گیا۔ اس ادارے نے اب تک خلائی موسمیاتی راکٹ چھوڑنے کے علاوہ 1991ء میں پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ بھی چھوڑا۔ پہلا راکٹ راہبر اول 7 جون، 1962ء کو خلاء میں چھوڑا گیا تھا۔ 1988ء تک پاکستان کے اس مقتدر ادارے کے ذریعے 200 موسمیاتی سیارے خلاء میں چھوڑَ گئے۔ یہ سیارچے 20 سے 550 کلومیٹر تک چھوڑے گئے ہیں۔

سپارکو کا نشان
1999ء اور 2002ء میں سپارکو کے سائنس دانوں نے شاہین میزائل کی تیاری کے سلسلے میں بھی مدد کی۔
مزید دیکھیے
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.