نیو پیڈیا
نیو پیڈیا (انگریزی: Nupedia) ورلڈ وائڈ ویب پر مبنی ایک دائرۃ المعارف ویبسائٹ تھی جو انگریزی زبان میں مضامین شائع ہوتے تھے اور ان مضامین کے لکحھنے والے رضا کار ہوا کرتے تھے۔ یہاں لکھے گئے مضمامین کو ماہرین کی دیکھ ریکھ میں شائع کیا جاتا تھا۔ اس کے مضامین آزاد مواد کے تحت لائسنس یافتہ ہوتے تھے۔ جیمی ویلز اس کے بانی تھے۔ نیوپیڈیا کو بومس کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کے ایڈیٹر ان چیف لاری سانگیر تھے۔ اس کا آغاز اکتوبر 1999ء میں ہوا [1][2] اور ستمبر 2003ء میں اس کو بند کر دیا گیا۔ نیوپیڈیا کو ویکیپیڈیا کے سلف کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ نیوپیڈیا میں کسی بھی مضمون کو شائع ہونے سے قبل تصدیق کے سات مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ نیوپیڈیا کو ایک کمیٹی ڈیزائن کرتی تھی اور ماہرین اس کے قوانین وضع کرتے تھے۔ پہلے سال محض 21 مضامین کو ہی حق اشاعت نصیب ہوا جبکہ ویکیپیڈیا پر پہلے ماہ ہی 200 مضامین شائع ہو چکے تھے اور ایک سال پورا ہوتے ہوتے مضامین کی تعداد 18،000 ہوچکی تھی۔ [3]
![]() | |
سائٹ کی قسم | Online encyclopedia |
---|---|
دستیاب | English, German, Spanish, French, Italian |
مالک | Bomis |
بانی | جیمی ویلز، Larry Sanger |
ویب سائٹ |
www.nupedia.com در وے بیک مشین (archived [Date missing]) www.nupedia.com در وے بیک مشین (archived 7 اپریل 2000) |
آغاز | 9 مارچ 2000 |
نوجودہ حیثیت | Defunct since 26 ستمبر 2003; succeeded by ویکیپیڈیا |

ویکیپیڈیا کے برعکس نیوپیڈیا ایک ویکی نہیں تھا: بلکہ ایک وسیع پییر ریویو عمل تھا جسے ایک رسمی ویکیپیڈیا کے مقابلے میں معیاری مضامین شائع کرنے کے لیے ذیزائن کیا گیا تھا۔ نیوپیڈیا کو مضامین توسیع کرنے اور نئے مضامین لکھنے کے لیے پی ایچ ڈی اسکالر رضاکاروں کی ضرورت تھی۔ [4] بند ہونے سے قبل نیو پیڈیا نے 25 مضامین منظور کیے تھے [5] جن کی نظر ثانی مکمل ہو چکی تھی اور 150 مضامین ایسے تھے جن کی نظر ثانی کی جارہی تھی۔ [6] جیمی ویلز کو ویکیپیڈیا پر مضمون کی اشاعت کاآسان طریقہ کار پسند آیا جبکہ لیری سانگیر نیوپیڈیا کے پییر ریویو کے گرویدہ تھے۔ [3] آخر الذکر نے بعد میں سٹیزینڈیم (2006ء) کی ویکیپیڈیا کے متبادل کے طور پر بنیاد ڈالی۔[7]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- "Nupedia.com WHOIS, DNS, & DomainTools"۔ WHOIS۔ 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-06۔
- Marshall Poe (ستمبر 2006)۔ "The Hive"۔ The Atlantic۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 1, 2007۔
- Larry Sanger (اپریل 18, 2005)۔ "The Early History of Nupedia and Wikipedia: A Memoir"۔ Slashdot۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی، 2012۔ Check date values in:
|access-date=
(معاونت) - Andrew Lih (2009)۔ The Wikipedia Revolution: How a Bunch of Nobodies Created the World's Greatest Encyclopedia۔ London: Aurum۔ صفحہ 38۔ آئی ایس بی این 978-1-84513-473-0۔ او سی ایل سی 280430641۔
His academic roots compelled Sanger to insist on one rigid requirement for his editors: a pedigree. "We wish editors to be true experts in their fields and (with a few exceptions) possess Ph.Ds." read the Nupedia policy.
- Chen Shun-Ling (5 مئی، 2010)۔ "Self-governing online communities in Web 2.0: privacy, anonymity and accountability in Wikipedia" (پیڈیایف)۔ Albany Law Journal۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 1, 2013۔ Check date values in:
|date=
(معاونت) - "When Wikipedia was young: the early years"۔ VatorNews (انگریزی زبان میں)۔ 2017-06-13۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-25۔
- "Wikipedia founder forks Wikipedia" (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-07۔