نیرو باجوہ

نیرو باجوہ 26 اگست 1980ء کو کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک بھارتی پنجابی اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔[3][4]

نیرو باجوہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 26 اگست 1980 (39 سال)[1][2] 
وینکوور  
شہریت بھارت
کینیڈا  
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ  
پیشہ ورانہ زبان ہندی ، پنجابی ، تیلگو  
IMDB پر صفحات 

انہوں نے 1998 میں دیو آنند کی بالی ووڈ فلم "میں سولہ برس کی "  سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر کئی بھارتی ڈراموں اور پنجابی فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ انھوں نے بہت سی تجارتی اور سنجیدہ فلموں میں کام کیا اور اس وقت ان کا شمارکامیاب ترین پنجابی اداکاروں میں ہوتا ہے۔

کیرئیر

جنوری 2013 میں نیرو کی فلم "ساڈی لوسٹوری" ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ بہت سارے پنجابی فلموں کے مشہور ستاروں نے کام کیا۔یہ فلم جمی شیر گل پروڈکشنز کی طرف سے تیار کی گئی جبکہ اس کی ہدایت دھیرج رتن نے دی۔ دلجیت دوسنج نے اس فلم میں ان کے مقابل کام کیا. انہوں نے فلم جٹ اور جولیٹ 2 میں دوبارہ دلجت دوسنج کے  مقابل کام کیا۔ اس فلم نے پنجابی سنیما میں کامیابی کے تمام افتتاحی دن کے مجموعہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ 8اگست 2013 میں ان کی فلم، "نوٹی جٹز" کو جاری کیا گیا۔ نیرو  نے 2017 میں  خود کو ڈائریکٹر کے طور پر متعارف کرایا،ان کی بطور ڈائریکٹر پنجابی فلم "سرگی" ہے، جس میں انھوں نے بطور ہیروئن اپنی بہن روبینہ باجوہ کو متعارف کروایا۔[5] نیرو "باجوہ اینٹرٹینمنٹز" نامی ایک پروڈکشن کمپنی کی مالک بھی ہیں.

ذاتی زندگی

اس کی دستاویزی فلمی بالی ووڈ باؤنڈ میں، نیرو باجوہ نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے پڑھائی سے بالکل کم دلچسپی ہے اور جو ہائی اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کرلیتی ہے کیونکہ وہ بالی ووڈ گلیمر میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بمبئی منتقل ہوجاتی ہے۔[6]

انھوں نے اداکار امت صدی کے ساتھ نچ بیلیا میں  بھی حصہ لیا. نیرو باجو نے ہرمکپال کے ساتھ 8 فروری 2015 کو شادی کی۔ نیرو نے 15 اگست 2015 کو اپنی بیٹی عنایہ کور کو جنم دیا۔

فلمیں

میں سولہ برس کی

ساڈی لوسٹوری

جٹ اور جولیٹ 2

ہیر رانجھا

بولی وڈ باؤنڈ

پرنس

سردار جی

نوٹی جٹز

لانگ الائچی

پروپر پٹولہ

حوالہ جات

  1. آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm3434848 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولا‎ئی 2016
  2. بنام: Neeru Bajwa — ČSFD person ID: https://www.csfd.cz/tvurce/131849
  3. Prabhneet Kaur (26 اگست 2015)۔ "From TV actress to Pollywood diva, happy birthday Neeru Bajwa"۔ Hindustan Times۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولا‎ئی 2016۔
  4. Aabhas Sharma (21 جون 2013)۔ "Jatt di film"۔ Business Standard۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. "Sargi Punjabi Movie Review – Jassi Gill, Babbal Rai, Rubina Bajwa | Plot, Story"۔ All About Movies۔ 2017-02-24۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-22۔
  6. Paul Townend۔ "Bollywood Bound Movie Review"۔ Canadian Independent Film & Television Publishing Association۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 مئی 2002۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.