نزلہ

نزلہ (influenza) جس کے لیے flu کا لفظ بھی سننے میں آتا ہے ایک ایسی عدوی بیماری (infectious disease) ہے کہ جس میں virus کے حملے کی وجہ سے نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور تنفسی نظام میں شامل اعضاء ؛ ناک، حلق اور قصبات (bronchi) سمیت پھیپھڑوں تک میں سوزش (inflammation ) پیدا ہوسکتی ہے۔ عام طور پر چونکہ virus کی وجہ سے پیدا ہونے والی ان علامات کے علاوہ دیگر وجوہات کے باعث ہونے والے ناک کے بہاؤ پر بھی لفظ نزلہ ادا کیا جاسکتا ہے اس لیے علم طب و حکمت میں اگر ضرورت پیش آجائے تو influenza کے لیے وبائی نزلہ، کی اصطلاح بھی دیکھنے میں آتی ہے۔ نزلہ کو نزلا بھی لکھا جاتا ہے۔

TEM of negatively stained influenza virons, magnified approximately 100,000 times
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
آئی سی ڈی-10 J10., J11.
آئی سی ڈی-9 487
بنیادی معلومات 6791
میڈ لائین پلس 000080
ای میڈیسن med/1170 ped/3006
پیشنٹ یو کے نزلہ
عنوانات D007251
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.