ناصبی
ناصبی وہ گروہ جو علی بن ابی طالب اور ان کی آل سے بغض و عداوت رکھتا ہو۔ یہ ایک مخصوص فرقہ نہیں بلکہ ایک رجحان کہا جا سکتا ہے، جو ہر دور میں انفرادی یا بعض ادوار یا علاقوں میں کسی حد اجتماعی ہوتا ہے۔ عام اہل تشیع تمام اہل سنت کو جو امیر معاویہ کو درست قرار دیتے ہیں اور علی بن ابی طالب کو بھی حق پر مانتے ہیں، ان سب کو ناصبی قرار دیتے ہیں۔ بعض معاصر محققین کا خیال ہے کہ ناصبیت کا آغاز قتل عثمان سے شروع ہوا اور یہ بنو امیہ کے دور میں رائج ہوئی۔
ناصبی اہلسنت کی اصطلاح میں
ناصبی وہ فرقہ جو اپنے سینوں میں علی المرتضی اور حسن و حسین سے بغض و کینہ رکھتے ہیں۔[1] اعلیٰحضرت شاہ احمد رضا خان لکھتے ہیں ناصبی وہ ہے جو اہل بیت رسالت کا دشمن ہے [2]
معروف ناصبی
- حریز بن عثمان حمصی
- عمران بن حطان
- مروان بن حکم
حوالہ جات
- بہار شریعت،امجد علی اعظمی، حصہ اول، صفحہ261
- فتاویٰ رضویہ، جلد 14، کتاب السیر
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.