منماڑ

منماڑ (انگریزی: Manmad) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ جو مہاراشٹر میں واقع ہے۔[1]

منماڑ
شہر
ملک  بھارت
ریاست مہاراشٹر
ضلع Nashik
بلندی 580 میل (1,900 فٹ)
آبادی (2001)
  کل 72,412
زبانیں
  دفتری مراٹھی زبان
منطقۂ وقت بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز 423104
رمز ٹیلیفون 02591
گاڑی کی نمبر پلیٹ MH 15, MH 41

تفصیلات

منماڑ مہاراشٹر کے ضلع ناسک کا ایک شہر ہے جو اپنی آبادی کے لحاظ سے ضلع ناسک کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے وقت منماڑ شہر کی کل آبادی 80058 تھی[2] جو 2016 میں لگ بھگ 200000 سے تجاوز کر چکی ہے۔[3] حالانکہ آبادی کے لحاظ سے شہر منماڑ اپنی تحصیل ناندگاؤں سے بڑا شہر ہے لیکن ابھی تک اسے تحصیل کا درجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔ منماڑ میونسپل کارپوریشن منماڑ کا انتظام سنبھالتی ہے منماڑ کا شمار ہندوستان کے ایسے شہروں میں ہوتا ہے جنہیں سال بھر پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منماڑ میونسپل کارپوریشن 8-15 روز میں ایک مرتبہ پانی فراہم کرتی ہے مئی 2013 میں تقریباً 60 دن کے وقفہ سے پانی فراہم کیا گیا تھا۔[4]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Manmad"۔
  2. سینسس 2011
  3. ویکیپیڈیا
  4. DNA
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.