مفتی منیب الرحمان

پروفیسر مفتی محمد منیب الرحمن (انگریزی: Muneeb ur Rehman) (پیدائش: 8 فروری، 1945ء) پاکستان سے تعلق رکھنے ولے ممتاز عالم دین، فقیہ، پروفیسر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی، پاکستان کے موجودہ چیئرمین ہیں۔

مفتی
منیب الرحمان
پیدائش 8 فروری 1945ء

مانسہرہ, برطانوی راج
مذہب اسلام
فرقہ سنی
فقہ حنفی
شعبۂ عمل شریعت، حدیث، تفسیر
مادر علمی دارالعلوم امجدیہ
جامعہ کراچی

سوانح حیات

پروفیسر مفتی منیب الرحمن 8 فروری، 1945 کو مانسہرہ پیدا ہوئے، اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا۔ قانون میں گریجویشن کے علاوہ عربی زبان میں بھی تعلیم حاصل کی۔

کام

ان کا گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر درس و تدریس تفسیر، حدیث، فقہ، عربی ادب اور دیگر اسلامی موضوعات پر 30 سے ​​زائد سال کا تجربہ ہے۔ پروفیسر منیب الرحمن نے تفہیمِ المسائل، قانونِ شریعت، اصولِ فقہ اسلام اور دوسری بے شمار کتب لکھی ہیں۔

عہدے

  • چیئرمین، مرکزی رویت ہلال کمیٹی، پاکستان
  • صدر، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان
  • صدر، دارلعلوم دار العلوم نعیمیہ کراچی
  • پروفیسر، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی
  • جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات بین المدارس
  • پروفیسر منیب الرحمن وفاقی جامعۂ اردو اور انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی کے ایک رکن بورڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

بیرونی روابط

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.