محمد ناظم ندوی
محمد ناظم ندوی (1333ھ - 1421ھ / 1914ء - 2000ء) ایک عالم دین، عربی زبان کے ادیب اور شاعر تھے۔
بھارت کے صوبہ بہارکے بہار شریف میں دسمبر 1913ء کو پیدا ہوئے۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے فضیلت کرنے کے بعد سید سلیمان ندوی کے مشورہ سے جامعہ اسلامیہ ڈابھیل گئے اور وہاں بحیثیت استاذ ادب عربی ان کا تقرر ہوا۔ وہاں چار سال تدریس کا فریضہ انجام دینے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء واپس آئے اور استاد مقرر ہوئے۔ کچھ دن کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم بنائے گئے۔ بھارت کی آزادی کے بعد پاکستان ہجرت کر کے گئے اور وہاں جامعہ عباسیہ بہاولپور کے شیخ الجامعہ ہوئے۔
متعدد علمی تصانیف یادگار چھوڑیں جن میں ان کا ایک عربی دیوان اور سید سلیمان ندوی کی کتاب خطبات مدراس کا عربی ترجمہ الرسالة المحمدية شامل ہے۔[1]
حوالہ جات
- روزنامہ جسارت: نامور عالم اور عربی دان مولانا محمد ناظم ندوی پر پی ایچ ڈی۔ 30 ستمبر کو یہ ربط دیکھا گیا۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.