محمد شھباز عالم مصباحی

علامہ محمد شہباز عالم مصباحی بھارت کے ایک معروف سنی و صوفی مزاج عالم دین، محقق، مصنف، مترجم، صحافی، معلم، خطیب اور سماجی کارکن ہیں۔

ابتدائی زندگی:

علامہ محمد شہباز عالم مصباحی کی پیدائش ہندوستان کے صوبہ مغربی بنگال کے معروف گاؤں "گنجریا" کے محلہ "سرکار پٹی" میں ہوئی.

والد اور دادا کا نام

آپ کے والد ماجد کا نام محترم محمد اقبال ہے جو گنجریا بازار میں واقع سرکاری ڈاکخانہ کے پوسٹ ماسٹر ہیں اور جد امجد کا نام مرشد احمد (تحصیل دار) مرحوم ہے جو کھگڑا (کشن گنج) کے نواب صاحب کی جانب سے تحصیلداری کے منصب پر فائز تھے.

ننہال

آپ کا ننہال ہلدا گاؤں ہے جو داملباڑی ہاٹ سے ایک کلو میٹر جانب مغرب واقع ہے. نانا کا نام الحاج عبد الرحمن مرحوم ہے جن کی چند برسوں پہلے وفات ہوگئی ہے.

تعلیم:

آپ نے ہندوستان کے نہایت نامور اور شہرت یافتہ علمی و دینی مدارس اور یونیورسٹیز سے تعلیم حاصل کی. ان مدارس اور یونیورسٹیز میں

تعلیمی اسناد

  • عالم (2003) الجامعة الأشرفية، مبارک پور، اترپردیش
  • فاضل (2005) الجامعة الأشرفية، مبارک پور،اترپردیش
  • اسنادِ عربی فارسی امتحانات بورڈ، لکھنؤ (منشی، کامل، مولوی، عالم)
  • بی اے (2009) جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
  • ایم اے (2011) جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی
  • ایم اے (2015) ڈبل، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
  • نیٹ (2015) یونیورسٹی گرانٹ کمیشن، نئی دہلی

پیشہ ورانہ تعلیمی اسناد

  • ڈپلوما اِن کمپیوٹر اپلی کیشن، ایچ آئی آئی ٹی، مبارکپور
  • ڈپلوما اِن فنکشنل عربک، این سی پی یو ایل، نئی دہلی
  • ڈپلوما ان ماڈرن عربک اینڈ انگلش ٹرانسلیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی


مشائخ و محققين سے ملاقاتیں

آپ نے مجمع البحرين پیر طریقت علامہ مفتی عبید الرحمن رشیدی پورنوی حفظہ اللہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ رشیدیہ جون پور، شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی میاں اختر کچھوچھوی مد ظلہ جانشین محدث اعظم ہند، رئیس المحققين علامہ محمد احمد مصباحی دام ظلہ، معروف ادیب و نقاد حضرت ڈاکٹر فضل الرحمن شرر مصباحی دام ظلہ، مصلح قوم و ملت علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی دام ظلہ، شیخ طریقت علامہ سید محمد جیلانی میاں کچھوچھوی بانی جامعہ صوفیہ، شیخ ابو سعید احسان اللہ چشتی الہ آبادی دام ظلہ، شیخ الہند، مجدد تعلیمات مخدوم سمناں علامہ سید محمد اشرف کچھوچھوی قومی صدر آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ، شمس العرفاء علامہ سید شمس اللہ جان مصباحی زیبِ سجادہ خانقاہ عالیہ سمرقندیہ نقشبندیہ، دربھنگہ، عالم ربانی علامہ اسید الحق قادری شہید بغداد علیہ الرحمہ اور عظیم محقق ڈاکٹر خوشتر نورانی سے ملاقاتیں کیں اور شرفِ صحبت حاصل کیا اور ان میں شیخ الاسلام، شمس العرفاء اور شہید بغداد کو چھوڑ کر سب کے ساتھ دعوتی، تنظیمی اور تصنیفی امور کے لیے مہینوں/برسوں قیام کیا.

خانقاہوں سے تعلقات

احباب و حضرات

حوالہ جات

1

<https://northbengaldevmov.blogspot.com/2017/06/httpwww.html?m=1>


This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.