موٹر

محرک (motor) کسی ایسے آلے کو کہا جاتا ہے کہ جو حرکت دیتا ہو یا پیدا کرتا ہو، اسی لفظ سے محرکیہ (engine) بھی ماخوذ ہے جس سے مراد عام طور پر سائنس میں ایک ایسی حرکت دینے والے کی ہوتی ہے کہ جس کا ایک مکمل نظام ہوتا ہو اور اکثر وہ محرکیہ بذات خود بھی کسی نظام کا ایک حصہ ہوتا ہے۔

motor کا لفظ اصل خود حرکت کرنے والے کے مفہوم میں یعنی گاڑی وغیرہ کے لیے آتا ہو تو ایسی صورت میں اس کو اردو قواعد کے مطابق ر پر زبر کے ساتھ محرَک (muhar-rak) پڑھا جاتا ہے جبکہ حرکت دینے والے کے لیے (یا حرکت سے متعلق چیز یا جگہ کے لیے) motor کا لفظ آتا ہو تو ایسی صورت میں ر پر زیر لا کر محرِک (muhar-rik) ادا کیا جاتا ہے یا بعض اوقات حرکی کا لفظ بھی استعمال میں آتا ہے جیسے عصبون حرکی مرض (motor neuron disease) وغیرہ میں۔[1]

محرک اور محرکیہ

محرک یعنی motor اور محرکیہ یعنی engine میں اہم ترین فرق یہ ہے کہ motor ایک ایسا آلہ ہوتا ہے کہ جو بہم پہنچائی جانے والی توانائی سے ایک گردشی کا تکراری حرکت پیدا کرتی رہتی ہے، جبکہ engine سے عام طور پر مراد ایک ایسے آلے کی ہوتی ہے کہ اندرونی احتراقی (Internal combustion) عمل انجام پاتا رہتا ہو اور اس کے ذریعہ سے وہ محرکیہ کسی قسم کی میکانی حرکت یا توانائی پیدا کرتا ہو یعنی عام طور پر محرکیہ میں توانائی بنانے کے لیے احتراق (combustion) کا عمل واقع ہوتا ہے جو عام طور پر اندرونی ہوتا ہے، جسیے کہ اربع ضربہ دورہ (four stroke engine) وغیرہ۔

محرک کی قسمیں

برقی موٹر کیبنیادی طور پر تین اقسام موجود ہیں: 1) ڈی سی موٹر 2) انڈکشن موٹر 3) تلیکالک موٹر یہ تمام موٹر کم یا زیادہ ایک ہی اصول پر کام کرتے ہیں۔

ڈی سی موٹر کے کام کرنے کا طریقہ

ڈی سی موٹر کے کام کا اصول بنیادی طور پر فلیمنگ کے بائیں ہاتھ کے قانون پر انحصار کرتا ہے۔ ایک بنیادی ڈی سی موٹر میں، ایک آرمیچر کو مقناطیسی قطبوں کے درمیان میں رکھا جاتا ہے۔ آرمیچرمیں ایک بیرونی ڈی سی ذریعہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی بجلی چلتی ہے۔ ایک مقناطیسی میدان کے اندر موجودہہونے کی وحہ سے آرمیچر ایک طاقت محسوس کرے گا۔ فرض کریں کہ آرمیچر میں گھڑی کی طرح بجلی چل رہی ہے۔ تو ایک قطب (مثلآ دایاں) کے نزدیک آرمیچر میں ہماری طرف بحلی آیے گی اور دوسرے قطب کے نزدیک بجلی ہم سے دور جایے گی۔ اگر قطب شمالی داییں جانب ہے اور قطب جنوبی باءیں طرف، تو مقناطیسی میدان داییں سے باییں کی طرف ہو گا۔ اس طرح سے فلمنگ کے باییں ہاتھ کے قانون کے مطابق آرمیچر کے داییں والے حصہ میں نیچے کی طرف ایک طاقت محسوس ہو گی اور آرمیچر کے باییں طرف کا حصہ اوپر کی طرف طاقت محسوس کرے گا۔ ان مقابل طاقتوں کی وجہ سے یہ آرمیچـر گھومے گا۔ اس گھماو کی وجہ سے دایاں والا حصہ بایاں بن جایے گا اور بایاں والا دایاں بن جایے گا۔ ایک کمیوٹیٹر ان میں بجلی کی سمت بدلے گا، جس کی وجہ سے موجودجہ دایاں والا حصے (پہلے بایاں والا تھا) میں بجلی ہماری طرف چلے گی۔ اس میں پہلے بجلی ہم سے دور جا رہی تھی۔

حوالہ جات

  1. ایک اردو لغت میں محرک پر زیر اور زبر کا فرق و معنی۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.