محمد قلی قطب شاہ
محمد قلی قطب شاہ (پیدائش: 1565— وفات: 11 جنوری 1612ء) سلطنت قطب شاہی کے پانچویں سلطان تھے۔ ان کا دار السلطنت گولکنڈہ تھا۔ انہوں نے حیدرآباد شہر کی تعمیر کرکے اسے اپنا دار السلطنت بنایا۔ شہر حیدرآباد کو ایرانی شہر اصفہان سے متاثر ہوکر بنوایا یا۔سلطان محمد قلی قطب شاه اردو کے سب سے پہلے صاحب دیوان شاعر تھے -
محمد قلی قطب شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1565 گولکنڈہ |
وفات | 11 جنوری 1612 (46–47 سال) حیدرآباد، دکن |
شہریت | |
زوجہ | بھاگ متی (1589–) |
والد | ابراہیم قلی قطب شاہ ولی |
مناصب | |
سلطان گولکنڈہ | |
دفتر میں 5 جون 1580 – 11 جنوری 1612 | |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف |
تاریخ
سلطان محمد قلی قطب شاہ، ابراہیم قلی قطب شاہ کے فرزند تھے۔ انہوں نے شہر حیدر آباد دکن کی تعمیر کی۔ ان کی (پہلی) راجدھانی گولکنڈہ سے شہر حیدرآباد کو منتقل کیا۔ شہر حیدرآباد کی تعمیری ڈیزائن ایرانی آرکٹکٹوں سے کی گئی۔
شہر حیدرآباد کو حضرت امام علی رضی اللہ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اکثر لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ شہر حیدرآباد دلیروں کا شہر ہے۔
محمد قلی قطب شاہ نے 1591 ء میں شہر حیدرآباد کے درمیان میں چار مینار کی تعمیر کروائی۔
ادب
سلطان قلی قطب شاہ عربی، فارسی اردو اور تیلگو زبانوں میں ماہر تھے۔ ان کی شاعری فارسی اور اردو زبانوں میں ہے۔ اردو شاعری کا دیوان “کلیات قلی قطب شاہ[1] مشہور ہے۔ اور ان کو پہلا صاحب دیوان شاعر(اردو) مانا جاتا ہے۔

حوالہ جات
- Luther, Narendra. Prince, Poet, Lover, Builder: Muhammad Quli Qutb Shah, The Founder of Hyderabad
ماقبل ابراہیم قلی قطب شاہ ولی |
قطب شاہی سلطنت 1580ء– 12 جنوری 1612ء |
مابعد سلطان محمد قطب شاہ |
بیرونی روابط
![]() |
ویکی کومنز پر محمد قلی قطب شاہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- A muti-faced prince By Narendra Luther
- Medieval history of Andhra Pradesh
- Rulers of the sultanate of Golconda
- Review of the book "The Splendour of Hyderabad: The Last Phase of an Oriental Culture" by M.A. Nayeem.
- History of Hyderabad
- Deewan-e-Quli-Qutub-Shah-Ghazliat single free pdf file of Deewan-e-Quli-Qutub-Shah-Ghazliat uploaded by Javed Hussen