قربان جیلانی

قربان جیلانی (انگریزی: Qurban Jilani) (پیدائش: 18 ستمبر، 1938ء - وفات: 30 اکتوبر، 1996ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلی وژن، فلم اور ریڈیو کے معروف اداکار تھے۔

قربان جیلانی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 18 ستمبر 1938(1938-09-18)ء
تاریخ وفات 30 اکتوبر 1996(1996-10-30) (عمر  58 سال)
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ اداکار  
صنف سنجیدہ اداکاری
IMDB پر صفحہ 

حالات زندگی

قربان جیلانی 18 ستمبر، 1938ء کو حیدرآباد، سندھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انہوں نے 1959ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد اسٹیشن سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ بعد ازاں ریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن سے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے قیام کے بعد انہوں نے ٹیلی وژن کے متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کیا جن میں انکل عرفی اور دیواریں کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 16 فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 8 فلمیں اردو، 7 فلمیں سندھی اور ایک پنجابی زبان میں بنائی گئی تھی۔ انہوں نے ریڈیو، ٹیلی وژن اور اسٹیج کے فن کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایکٹر ایکویٹی کے نام سے ایک تنظیم بھی بنائی تھی۔[1]

وفات

قربان جیلانی 30 اکتوبر، 1996ء میں کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.