کیمیائی عنصر

عنصر (element) دو یا دو سے زیادہ ایٹمز کے ملنے سے وجود میں آتا ہے۔ اب تک دریافت شدہ عناصر کی تعداد 118 ہے جن میں سے قدرتی طور پر پائے جانے والے عناصر کی تعداد 94 ہے۔ قدرتی طور پر عناصر آزاد اور متحد دونوں صورتوں میں پائے جاتے ہیں۔ ایلیمنٹ کی جدید تعریف کچھ یوں ہے۔

تعریف

عنصر ایک ایسی شے جو ایک ہی قسم کے ایٹمز پر مشتمل ہو، جس کا ایٹمی نمبر یکساں ہو اور جسے کیمیائی طریقوں سے سادہ تر شے میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

تاریخ

ابتدائی دور میں 9 عناصر معلوم تھے۔ جو سلفر (S)، آئرن (Fe)، کاربن (C)، گولڈ (Au)، سلور (Ag)، ٹن (Sn)، مرکری (Hg)، لیڈ (Pb) اور کاپر (Cu) تھے۔ انیسویں صدی کے اختتام تک 63 عناصر دریافت کیے جا چکے تھے جبکہ بیسویں صدی کے اوائل میں تقریباً تمام قدرتی طور پر پائے جانے والے عناصر دریافت کیے جا چکے تھے۔ اب تک دریافت شدہ عناصر کی تعداد 118 ہے۔

علامات

ایلیمنٹس کو سمبلز (symbols) کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ سمبلز دراصل ان ایلیمنٹس کے انگریزی، یونانی، لاطینی یا جرمن ناموں کا مخفف ہوتے ہیں۔ اگر یہ علامت ایک حرف پر مشتمل ہو تو اسے بڑے حرف (capital letter) سے ظاہر کیا جاتا ہے جیسے کہ "آکسیجن" کو "O" سے۔ اگر علامت دو حروف پر مشتمل ہو تو اسے چھوٹے حروف (small letters) سے ظاہر کیا جاتا ہے جیسے کہ "نکل" کو "Ni" سے ۔

طبیعی خواص

طبیعی طور پر عناصر ٹھوس، مائع اور گیس تینوں حالتوں میں پائے جاتے ہیں۔ برومین (Br) اور مرکری (Hg) ایسے دو ایلیمنٹس ہیں جو مائع حالت میں پائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر ایلیمنٹس ٹھوس حالت میں پائے جاتے ہیں جبکہ چند ایلیمنٹس گیس کی حالت میں پائے جاتے ہیں۔

ہم جا

ایک عنصر کے تمام جوہروں کا جوہری نمبر ایک جیسا ہوتا ہے۔ مثلاً ہائیڈروجن، جس کے ہر جوہر میں ایک پروٹان ہوتا ہے یعنی اُس کا ایٹمی نمبر 1 ہے۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ایک عنصر میں شامل ایٹموں کا کیمیت نمبر ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ایسے تمام جوہر جن میں جوہری عدد یکساں مگر کمیت نمبر مختلف ہوں ،ہمجاء کہلاتے ہیں۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.