علاؤ الدین سمرقندی
علاء الدين سمرقندی محمد بن احمد السمرقندی کا لقب ہے۔
نام
محمد بن احمد بن ابو احمد ابو بكر علاؤ الدين سمرقندی انہیں صاحب تحفۃ الفقہاء بھی کہا جاتا ہے ۔
شاگرد
یہ استاذ ہیں ابو بکر بن مسعود صاحب البدائع کے ان کی بیٹی فاطمہ بہت بڑی فقہیہ اور علامہ تھیں جو زوجہ تھیں صاحب البدائع کی فتویٰ دیتی تھیں۔ آپ نے تحفہ کو حفظ کیا یہاں تک کہ فتاویٰ پر آپ کی اور اس کی مہر ہوا کرتی تھی،جب آپ نے اس کا نکاح اپنے شاگرد صاحب بدائع سے کر دیا تو وہ اپنے شوہر کو جب وہ کسی مسئلہ میں غلطی کرتے تو غلطی سے آگاہ کر کے صواب کی طرف راہ دکھاتی۔ آپ کے وقت میں فتاویٰ پر تینوں یعنی آپ کے اور آپ کی بیٹی اوراس کے شوہر کے دستخط ہوتے تھے۔ ضیاء الدین محمد بن حسین استاد صاحب ہدایہ سے فقہ پڑھی۔
مشائخ
انہوں نے علم فقہ على ابو المعين ميمون المكحولی اورعلی ابواليسر البزدوی سے حاصل کیا ۔
حوالہ جات
- الفوائد البہیہ لکھنوی ص 158
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.