عاصم سلیم باجوہ

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ایک تھری اسٹار پاکستانی فوجی جنرل ہیں جو جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں بطور انسپکٹر جنرل آرمزبھی قومی و عسکری خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل جون 2012 سے دسمبر 2016 تک ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر (بین الخدماتی تعلقات عامہ) خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ آپ فوج کے وہ واحد افسر ہیں جو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے جنرل ہیڈ کوارٹر میں پوسٹ ہوئے ہیں۔ جنرل باجوہ نے 1984میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے وار سٹڈیز میں اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس سٹڈیز میں ایم کی ڈگریاں حاصل کیں۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تمغا بسالت اور ہلال امتیاز جیسے اہم اعزازات حاصل کیے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش مظفر گڑھ  
عملی زندگی
مادر علمی اسٹاف کالج، کیمبرلی
کنگز کالج لندن
پاکستان ملٹری اکیڈمی  
پیشہ فوجی افسر  
عسکری خدمات
شاخ پاک فوج  
عہدہ لیفٹیننٹ جنرل  
اعزازات

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.