طروقیہ

طروقیہ (malleability) کسی بھی مادے (دھات اور یا غیردھات) کی ایک ایسی طبیعیاتی خصوصیت کو کہا جاتا ہے کہ جس کے ذریعہ اس مادے کو موڑا جاسکتا ہے یا یوں کہ لیں کہ اس کو بغیر توڑے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس کی عام مثال موم (wax) کی ہے جو محاصری درجۂ حرارت پر ٹھوس بھی ہوتا ہے مگر اس کے باوجود اسے جو چاہے شکل دی جاسکتی اور یہ (عام طور پر) ٹوٹتا بھی نہیں۔ اسی طرح سونا اور ایلومینیئم کی دھاتیں بھی اس مظہر کی مثالیں ہیں۔ سادہ سے الفاظ میں طروقیہ (malleability) کو قابل ساخت سازی یا قابل شکل سازی بھی کہا جاسکتا ہے۔

اصطلاح term

طرق
طروق
طروقیہ
لاطروق

malleable
malleable
malleability
nonmalleable

اور جو شے ایسے خواص نہ رکھتی ہوں اور موڑنے پر ٹوٹ جائے تو ایسی چیز کو لاطروقی (nonmalleable) کہا جاتا ہے مثال کے طور پر شیشہ۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.