طارق شاہ
طارق شاہ (انگریزی: Tariq Shah) 1952ء میں خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی بطور ہیرو پہلی اردو فلم اپریل فول تھی جبکہ مرحوم نے پشتو فلم شہباز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ طارق شاہ نے پشتو، اردو اور پنجابی کی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، وہ ہیرو بننے کے خواہش مند مگر بطور ولن عوام نے زیادہ پسند کیا۔ بطور پروڈیوسر بھی طارق شاہ نے متعدد پشتو فلمیں بنائی۔ طارق شاہ نے اپنے بڑے بیٹے ببرک شاہ کو بھی عجب گل کی فلم میں بطور ہیرو متعارف کروایا۔ طارق شاہ 10 دسمبر 2011ء کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.