شی جن پنگ

شی جن پنگ (Xi Jinping) چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری، صدر عوامی جمہوریہ چین اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ہیں۔

شی جن پنگ
(چینی میں: 习近平) 
 

مناصب
گورنر فآوچیآن  
دفتر میں
اگست 1999  – اکتوبر 2002 
رکن برائے پولِٹ بیورو کیمونسٹ پارٹی چین  
آغاز منصب
22 اکتوبر 2007 
نائب صدر عوامی جمہوریہ چین  
دفتر میں
15 مارچ 2008  – 14 مارچ 2013 
کرسی نشین مرکزی عسکری کمیشن کیمونسٹ پارٹی چین  
آغاز منصب
15 نومبر 2012 
خآو چنتآاو  
 
جنرل سیکٹری برائے کیمونسٹ پارٹی چین  
آغاز منصب
15 نومبر 2012 
خآو چنتآاو  
 
صدر چین  
آغاز منصب
14 مارچ 2013 
خآو چنتآاو  
 
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (آسان چینی میں: 习近平) 
پیدائش 15 جون 1953 (66 سال)[1] 
بیجنگ [2] 
رہائش بیجنگ  
شہریت عوامی جمہوریہ چین  
آبائی علاقہ پاوپینک کاؤنٹی  
بالوں کا رنگ سیاہ  
جماعت کیمونسٹ پارٹی چین  
رکن چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی ، چینی کمیونسٹ پارٹی کا پولٹ بیورو  
زوجہ پآنک لی ایاون (1 ستمبر 1987–)[3][4]
کآ لینک لینک (1979–1982) 
اولاد شی مینک ذیآ [4] 
والد شی زونگ شن [5][6] 
والدہ چی شین [7] 
بہن/بھائی
شی ایاوآن پنگ [8]، چی چیآوچیآو [9] 
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ تثینک خآوآ (1975–1979)
جامعہ تثینک خآوآ (1998–2002)
بیجنگ 101 مڈل اسکول  
تعلیمی اسناد بیچلر ،Doctor of Laws  
پیشہ سیاست دان ، انجینئر ، کیمیکل انجینئر [10][11]، وکیل ، فلسفی  
مادری زبان چینی زبان  
پیشہ ورانہ زبان مینڈارن چینی  
شعبۂ عمل سیاست  
ملازمت قومی عوامی کانگریس (چین)  
عسکری خدمات
عہدہ کمانڈر ان چیف  
اعزازات
گولڈن کی میڈرڈ (2018)[12]
 آرڈر آف سینٹ اینڈریو
 گولڈ اولمپک آرڈر
 آرڈر آف زاید
 آرڈر آف عبد العزیز السعود  
 آرڈر آف جوز مارٹی
 آرڈر آف دی ریپبلک آف سربیا
 نشان پاکستان
 آرڈر آف دی لبرٹور  

ابتدائی زندگی

شی جن پنگ 15 جون 1953، فوپنگ کاؤنٹی شانکسی صوبہ چین میں پیدا ہوئے۔ چینی سیاست دان جنہوں نے پیپل رپبلک چین کے نائب صدر کی حیثیت سے 2008-20013 رہے، 2012 سے جنرل سیکٹری چین کمیونسٹ پارٹی رہے اور 2013 سے چین کے صدر ہیں۔ شی جن پنگ کے والد کا نام شی زونگ شن تھا جنہوں نے نائب وزیر اعظم چین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ماؤ زیڈونگ کے مسلح کامریڈ بھی تھے۔ شی جن پنگ مگر جلد ہی پارٹی اور حکومت کی کرم نوازیوں سے محروم ہو گئے خصوصا ثقافتی انقلاب سے پہلے اور جب انہوں نے ٹیاننمن اسکوائر حادثہ پر کھل کر تنقید کی۔ شی جن پنگ کا بچپن زیادہ تر بیجنگ کی حکمران کلاس کے درمیان گزرا۔

ثقافتی انقلاب کے 1969 میں بعد شی جن پنگ شانکسی صوبے میں چلے گئے اور وہاں چھ سال زراعت کے شعبے سے وابستہ رہے۔

سیاسی زندگی

کیمونسٹ پارٹی چین میں شمولیت

1974 میں شی سرکاری طور پر پارٹی کے ارکان بن گئے اور برانچ سیکٹری کے طور پر فرائض سر انجام دینے لگے۔ اس سے اگلے سال بیجنگ سنگھوا یونیورسٹی میں کیمیکل انجینئر کی پڑھائی شروع کر دی۔ 1979 میں گریجویٹ ہونے کے بعد گینگ بیاؤ کے سیکٹری کے طور پر تین سال کام کیا جو اس وقت مرکزی چینی حکومت میں نیشنل ڈیفنس کے وزیر تھے۔

1982 میں شی نے بیجنگ چھوڑا اور ہیبائے صوبے میں نائب سیکٹری کے طور پر تین سال تک کام کرتے رہے۔  1985 میں پارٹی کمیٹی ممبر اور نائب میئر شیامن (فوجیان صوبہ) تعینات ہوئے۔ اسی صوبے میں شی نے مشہور فوک گائیک پینگ لی یویان سے 1987 میں شادی کر لی۔ 1995 میں صوبے کے نائب پارٹی سیکٹری کے عہدے تک جا پہنچے۔

فوجیان کی گورنری

1999 میں شی فوجیان کےعارضی گورنر بنے اور اگلے سال وہ مستقل گورنر بن گئے۔ فوجیان کے سربراہ کے طور پر انہوں نے  دو موضوعات ماحولیات اور تائیوان کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز رکھی۔ نائب سیکٹری اور گورنر کے عہدے 2002 تک ان کے پاس رہے ، اس کے بعد وہ زی جیانگ صوبے میں وقتی گورنر تعینات ہوئے۔ 2003 میں پارٹی سیکٹری بن گئے اور اپنی توجہ صوبے کے صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر لگانی شروع کی تاکہ ترقی و بہبود مستقل بنیادوں پر استوار ہو سکے۔

پارٹی سیکرٹری

2007 میں شنگھائی میں مرکزی قیادت میں ایک بحران پیدا ہوا جب پارٹی سیکٹری پنشن فنڈ سکیم کے گھپلے میں ملوث پائے گئے۔ شی جن پنگ پارٹی سیکٹری بن گئے اور انہوں نے اپنی توجہ شنگھائی کے مالیاتی تاثر کو بہتر بنانے پر مرکوز کرنی شروع کی۔ یہ عہدہ کچھ دیر ہی شی کے پاس رہا کیونکہ وہ اکتوبر 2007 میں کیمونسٹ پارٹی چین سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ (standing committee of CCP) کے رکن منتخب ہو گئے۔ شی جن پنگ اس سیاسی ترقی سے ہو جن تاؤ کے متوقع جانشینوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جو 2002 سے جنرل سیکٹری اور 2003 سے عوامی جمہوری چین کے صدر تھے۔  

نائب صدر

مارچ 2008 میں شی چین کے نائب صدر کے طور پر منتخب ہو گئے، اس کے دور میں انہوں نے اپنی توجہ کا مرکز بین الاقوامی تعلقات کی بہتری پر رکھا۔ توبہ دودھ سدس میں شیکو سنٹرل ملٹری کمیشن کا وائس چئیرمین بنا دیا گیا یہ ایسی پوسٹ ہے جسے ہو نے 2004 سے سنبھالا ہوا تھا اور صدر بننے کے لیے اسے ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ نومبر 2012 میں سی سی پی کی اٹھارویں کانگریس پارٹی میں شی جن پنگ دوبارہ مجلس قائمہ کے ارکان منتخب ہو گئے، اس کے ساتھ وہ ہو (Hu) کی جگہ  جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر ہو (Hu) نے CMC کی کرسی بھی شی جن پنگ کے حوالے کر دی۔ شی جن پنگ 14 مارچ 2013 کو نیشنل پیپل کانگریس کے صدر منتخب ہو گئے۔

کرپشن کے خلاف مہم

صدر بنتے  ہی پہلا بڑا کام ملک بھر میں کرپشن کے خلاف مہم چلا کر کیا چھوٹے بڑے ہزاروں سرکاری افسران کو فارغ کیا گیا۔ شی جنپنگ نے قانون کی حکمرانی پر زور دیا اور ساتھ ہی چینی آئین کے ساتھ جڑے رہنے اور عدلیہ میں زیادہ پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کو ضروری قرار دیا تاکہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کو پروان چڑھایا جاسکے۔ چین نے بین الاقوامی معاملات میں اپنا جارحانہ کردار ادا کرنا شروع کیا جس میں ساؤتھ چائنا سمندر پر اپنی مکملب حاکمیت قرار دینا جبکہ ہیگ میں ثالثی کی مستقل عدالت میں اس کے خلاف فیصلہ آ چکا ہے۔ اس کے علاوہ "ایک بیلٹ ایک سڑک" اقدام کے تحت مشرقی، مرکزی ایشیا اور یورپی ممالک سے مشترکہ تجارت ، انفراسٹرکچر، ترقیاتی پروگراموں کو فروغ دینا ہے۔

حوالہ جات

  1. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/xi-jinping — بنام: Xi Jinping — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. اجازت نامہ: CC0
  3. Xi Jinping put work first and missed birth of daughter — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2014 — ناشر: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ — شائع شدہ از: 24 اکتوبر 2012
  4. China's Peng Liyuan a First Lady in more ways than one — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2014 — ناشر: دی اسٹارسٹ ٹائمز — شائع شدہ از: 24 مارچ 2014
  5. Xi Jinping began career as cadre in rural Hebei — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اگست 2014 — ناشر: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ — شائع شدہ از: 23 اکتوبر 2012
  6. Xi Jinping Millionaire Relations Reveal Fortunes of Elite — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2014 — ناشر: بلومبرگ نیوز — شائع شدہ از: 29 جون 2012
  7. Xi Jinping's mother praises father's influence on their children in article — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اگست 2014 — ناشر: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ — شائع شدہ از: 19 اکتوبر 2013
  8. Xi Jinping’s brother marks 100th birthday of father in Gansu — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اگست 2014 — ناشر: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ — شائع شدہ از: 10 اکتوبر 2013
  9. Xi Jinping Millionaire Relations Reveal Fortunes of Elite — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2014 — ناشر: بلومبرگ نیوز — شائع شدہ از: 29 جون 2012
  10. http://www.philstar.com/Article.aspx?articleId=852870&publicationSubCategoryId=64
  11. http://www.miamiherald.com/2012/11/17/3101173/us-latin-america-need-more-engineers.html
  12. https://www.20minutos.es/noticia/3503451/0/carmena-xi-jingpin-llaves-ciudad-madrid/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 نومبر 2018
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.