شکیل صدیقی
شکیل صدیقی پاکستانی مزاحیہ اداکار ہیں جو پاکستان میں زیادہ تر "تیلی" کے نام سے مشہور ہیں۔ انہیں ہندوستانی پروگرام کامیڈی سرکس میں کام کرنے کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔[2] اگرچہ وہ جیت نہ سکے لیکن وہ اتنَے زہادہ مشہور ہوئے کہ انہیں پروگرام کے دوسرے حصے میں شروتی سیٹھ کے ساتھ بطور معاون میزبان کے طور پر شامل کیا گیا۔ 2008 کے پروگرام استادوں کا استاد میں ان کی جوڑی ہندوستانی اداکارہ اروشی ڈھولکیا کے ساتھ بنی۔
شکیل صدیقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1964 (عمر 54–55 سال) کراچی |
شہریت | ![]() |
عرفیت | تیلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مزاحیہ اداکار |
کارہائے نمایاں | کامیڈی سرکس[1] |
متاثر | عمر شریف |
صنف | سیاہ مزاحیہ فلم Satire Insult comedy |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحہ | |
اس کے بعد وہ سلمان خان کے شو دس کا دم میں بطور مہمان شریک ہوئے[3] اور ایک ڈانس پروگرام بوگی ووگی میں بطور مہمان جج کے شامل ہوئے۔ اس کے بعد کامیڈی سرکس کے تیسرے حصے کانٹے کی ٹکر میں انہوں نے ایک امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا۔ آج کل شکیل صدیقی پاکستان کے تقریباً تمام اہم چینلوں پر اپنی مزاحیہ اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہیں۔
ابتدائی حالات
کامیڈی سرکس میں کام کرنے سے پہلے انہوں نے پاکستان کے مشہور و معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کے ساتھ زیادہ کام کیا۔ پاکستان میں ان کا سب سے زیادہ مشہور ڈراما "بکرا قسطوں پہ" تھا۔ انہوں نے "یہ تو ہاؤس فل ہو گیا" اور "نئی امی پرانا ابا" اور اس کے علاوہ بھی بہت سے ڈراموں میں کام کیا۔
تنازع
ہندوستان کی انتہا پسند ہندو جماعتوں نے پاکستان کے اداکاروں و گلوکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روک دیا۔ ان دنوں شکیل صدیقی بھارت میں ہی تھے چنانچہ وہ ہندوستانی انتہا پسندوں کے ہاتھوں چڑھ گئے اور اور انہوں نے شکیل صدیقی پر تشدد کیا۔[4][5][6][7][8]
ممبئی حملوں کے دو برس بعد شکیل کو مہاراشٹرا نونرمن سینا کی طرف سے دوبارہ دھمکیاں دی گئیں۔[9] انہیں بھارت کے خلاف باتیں کرنے پر الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔[10][11]دی انڈین کا موقع پر شکیل کی خبر
حوالہ جات
- "Pakistan is rich in comedians, India in actors: Md Shakil Ansari"۔ Saudi Gazette۔ 16 اپریل 2013۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
- جیو ٹی وی پر شکیل صدیقی
- "سلمان خان کا شو دس کا دم"۔
- جیو نیوز
- شکیل صدیقی پر ممبئی میں تشدد
- پاکستانی مزاحیہ اداکار کو دھمکی
- ٹائمز آف انڈیا
- عرب نیوز
- مہاراشٹرا نونرمن سینا کی طرف سے شکیل کو دھمکیاں
- نیو کیرلہ کا موقع حبالہ
- ون انڈیا کا موقع