شاہو اول
شاہو بھونسلے (1682ء – 1749ء) اپنے داد شیواجی کی قائم کردہ مرہٹہ سلطنت کے پانچویں چھترپتی تھے۔ شاہو بھونسلے شیواجی کے جانشین اور ان کے فرزند سمبھاجی کے بیٹے تھے۔ شاہو کو بچپن میں ان کی والدہ کے ساتھ سنہ 1689ء میں مغل سردار ذو الفقار خان نصرت جنگ نے قید کر لیا تھا۔[1] 1707ء میں جب اورنگ زیب کی وفات ہوئی تو سرکردہ مغل درباریوں نے یہ سوچ کر شاہو کو آزاد کر دیا کہ مرہٹوں کا سردار ہمارا دوست ہوگا تو مفید اتحادی ثابت ہوگا۔[2] قید سے آزادی کے بعد سنہ 1708ء میں انہیں مرہٹہ تخت کے حصول کے لیے تارا بائی سے ایک چھوٹی سی جنگ لڑنی پڑی۔[3][4]
شاہو اول | |
---|---|
شاہو اول | |
![]() | |
![]() | |
معیاد عہدہ |
12 جنوری، 1708–15 دسمبر، 1749[حوالہ درکار] |
پیشرو | شیواجی دوم |
جانشین | راجا رام دوم |
شریک حیات | ساوتری بائی، امبکا بائی |
خاندان | بھونسلے |
والد | سمبھاجی |
والدہ | یسوبائی |
پیدائش |
18 مئی 1682 قلعہ گانگولی، من گاؤں |
وفات |
15 دسمبر 1749 67 سال) رنگ محل، ستار | (عمر
مذہب | ہندو مت |
شاہو کے عہد حکومت میں مرہٹوں کی طاقت اور اثر و رسوخ برصغیر ہندوستان کے تمام اطراف میں پھیل گئے۔ تاہم ان کی وفات کے بعد یہ طاقت چھترپتی کے ہاتھوں سے نکل کر ان کے وزیروں (پیشواؤں) اور جرنیلوں کے ہاتھوں میں آگئی جنہوں نے اپنی اپنی جاگیریں بنا لی تھیں۔ ان میں شندے، ہولکر، گائیکواڑ اور ناگپور کے بھونسلے قابل ذکر ہیں۔
سلطنت کی توسیع
شاہو مہاراج کے ابتدائی دور حکومت میں بالاجی وشوناتھ ان کے پیشوا تھے۔ ان کے بعد اگلے پچاس برسوں میں وشوناتھ کے بیٹے باجی راؤ اول اور پوتے بالاجی باجی راؤ نے اپنے ماہر فوجی جرنیلوں شندے، ہولکر، گائیکواڑ، پوار اور ناگپور کے بھونسلوں کی مدد سے برصغیر ہند کے تمام اطراف میں مرہٹہ سلطنت کو پہنچا دیا۔[5][6]
خاندان
شاہو کی چار بیویاں اور چار بیٹیاں تھیں۔ اولاد نرینہ سے محروم تھے اس لیے دو بچوں فتح سنگھ اول اور راجا رام دوم کو گود لیا (راجا رام بعد میں ستارا کے راجا بنے)۔ راجا رام دوم کو شاہو کی خدمت میں تارا بائی نے یہ کہہ کر پیش کیا تھا کہ یہ لڑکا ان کا پوتا اور شیواجی کی اولاد میں سے ہے، لیکن بعد میں تارا بائی اپنے اس قول سے پھر گئیں۔[7] شاہو مہاراج کی وفات کے بعد ان کے تمام اختیارات پیشوا بالاجی باجی راؤ کو منتقل ہو گئے۔
حوالہ جات
- https://archive.org/stream/rukaatialamgirio00aurarich#page/152/mode/2up%7C Rukaat-i-Alamgiri page 153
- Malgonkar Manohar، The Sea Hawk: Life and Battles of Kanoji Angrey، صفحہ 63
- A. Vijaya Kumari؛ Sepuri Bhaskar۔ "Social change among Balijas: majority community of Andhra Pradesh"۔ MD۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-24۔
- Sailendra Sen۔ A Textbook of Medieval Indian History۔ Primus Books۔ صفحات 201–202۔ آئی ایس بی این 978-93-80607-34-4۔
- Stein, B. (2010). A history of India (Vol. 10). John Wiley & Sons page= 187
- Gordon, S. (1993). The Marathas 1600–1818 (Vol. 4). Cambridge University Press, pages 121–130.
- Biswamoy Pati (ویکی نویس.)۔ Issues in Modern Indian History۔ Popular۔ صفحہ 30۔ آئی ایس بی این 978-81-7154-658-9۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
ماقبل Shivaji II |
مرہٹہ سلطنت کے چھترپتی 1707–1749 |
مابعد راجا رام دوم، ستارا |