شافہ

شافہ (علمی نام: Suppositorium) ادویاتی اقسام میں سے ایک جامد قسم ہے۔ یہ جسم کے درجہ حرارت ميں نرم ہو جانے اور مقعد، نائزہ سے پتلی پیلی دھار نکلنے کی صورت میں کام میں آتی ہے۔ شافہ کا ہر خوراک دوا اور طبی مواد پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا وزن 1 گرام سے 3 گرام تک ہوتا ہے۔ شافہ کے طبی فوائد گولیوں کے مقابلے یہی ہے کہ شافوں کی تاثیر گولیوں سے تیز ہوتی ہے اور جسم میں داخل ہونے والی دوا بواسیرکی دواؤں کے برعکس وریدوں کے ذریعے سے ہاضمے کے نظام پر ﮐوﺋﯽ اﺛر ﻧﮩﯾں ڈاﻟﺗﺎ۔ اس کا مثبت اثر یہ ہے کہ دیگر ادویات کے مقابلے یہ جگر میں ہیجان انگیز کیفیت نہیں لاتا اور اس کی اثر انگیزی تیز ہوتی ہے۔ شافہ بیہوش لوگوں کو بھی دے سکتے ہیں۔

تاریخ

مقعد ميں داخل ہونے والی ادویائی اشکال کا پہلا ذکر قدیم ہندوستانی متون میں ملتا ہے۔ اس زمانے ميں طبی مواد موم میں مخلوط ہو جاتے تھے اور مقعد میں داخل کیے جاتے تھے۔ موجودہ زمانے میں صنعتوں اور دواخانوں ميں بہت سے شافہ جات کی تیار کیے جاتے ہيں جو مختلف امراض مثلاً بواسیر یا طویل المیعاد دردوں کے علاج کے لیے استمعمال ہوتے ہيں۔

شافہ کی تقسیم

  • بنیادی شافہ طبی ماده صرف جلیٹن،کوکو کے تیل یا Adeps neutralis میں تحلیل کیا جاتا ہے۔
  • معطلی شافہ یہ شافہ کی ایک قسم ہے جس میں دوا محلول شکل میں ہے
  • ایملشن شافہ یہ شافہ کی ایک قسم ہے جس میں طبی ماده ایملشن کی شکل میں ہے
  • ایملشن - محلول شافہ یہ شافہ کی ایک قسم ہے جس میں طبی مواد ایملشن اور محلول کی اشکال ہیں۔

شافوں کی تیاری کے لیے مصنوعات

  • Adeps neutralis سب سے زیاد استعمال ہونے والی مصنوع شافوں کے لیے۔
  • کوکو کا تیل
  • جلیٹن صرف فرج کی شافوں کے لیے استعمال ہو جاتا ہے۔

حوالہ جات

  • Technologie farmaceutických výrob : Jiří Sajvera 1992
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.