سید قاسم غباری
سید قاسم غباری دیاربکری (وفات: 1625ء) عثمانی خطاط تھے۔ سید قاسم کا تعلق دیار بکر سے تھا۔ سید قاسم کی خطاطی سوائے سلطان احمد مسجد کے کہیں اور محفوظ نہیں رہ سکی۔
سید قاسم غباری | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | صدی 16 سلطنت عثمانیہ |
وفات | سنہ 1625 (74–75 سال) سلطنت عثمانیہ |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | خطاط |

سلطان احمد مسجد کے گنبد کی اندرونی جانب میں سید قاسم کی خطاطی دیکھی جاسکتی ہے۔
سلطان احمد مسجد
سید قاسم کی خطاطی سلطان احمد مسجد کے گنبد کلاں کے اندرونی جانب دیکھی جاسکتی ہے۔ اِس گنبد کا قطر 23.5 میٹر ہے۔
وفات
سید قاسم غباری کی وفات جمادی الثانی 1034ھ مطابق مارچ/ اپریل 1625ء میں ہوئی۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.