سید عبدالغفار
ابو محمد سید عبدالغفار بن سید عمر بن سید حسین معروف بہ سید قاف بن سید قاین علی بن سید رجال محمد بن اسماعیل اعرج بن امام جعفر الصادق ع نے اوش میں ولادت فرمائی اور براستہ اوش، افغانستان کے صوبہ غور آئے۔[1] آپ سید محمد گیسو دراز اول کے والد ہیں۔[2][1][3][4] سید عبدالغفار کو بعض سیرت نگاروں اور نسابین نے سید غور کے لقب سے یاد کیا ہے۔[5][1]
آپ کے دو فرزند سید محمد گیسو دراز اور عباس تھے، عباس اوائل عمر میں وفات پا گئے اور بغداد میں مقابر قریش میں مدفون ہوئے۔ آپ کی نسلیں سید محمد مقلب و معروف بہ گیسو دراز الاول سے چلیں
کہا جاتا ہے کہ سلطان محمود غزنوی آپ کا معتقد تھا مگر تاریخی حقائق سے اس بات کی نفی ہوتی ہے۔[1]
آپ کا تعلق زید بن علی الشہید کی تحریک سے تھا۔[1] آپ نے عباسی دور حکومت میں صوبہ غور ہجرت فرمائی اور یہیں سپرد خاک کیے گئے۔[1]
حوالہ جات
- میر سید ثاقب عماد الحسینی، گلدستۂ عقائد و حقائق روحانی، باب شیخ المشائخ سید محمد حمزہ و اجداد و احفاد
- سید یوسف شاہ، حالات مشوانی، مطبوعہ محمدی پریس لاہور ۱۹۳۰، ص ۱۰۳
- تاریخ مرصع، استاد افضل خان خٹک
- سید عمر خطاب شاہ مشوانی، خطاب مشوانی، ص۲۲۳
- آغا سید بہاؤالدین بھائی، بحر الانوار
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.