سکوتی

سکوتی یا اسکوتی ایک خانہ بدوش گھڑ سوار قوم جو اسور کے شمال میں رہتی تھی۔ آٹھویں صدی قبل از مسیح وہ ایران کو ہجرت کر گئے۔ لیکن سرجون دوم شاہِ اسور نے اُنہیں مزید جنوب مغرب کی طرف پھیلنے سے روکا۔ جب مادیوں نے نینوا کا محاصرہ کیا تو سکوتیوں نے شاہِ اسور کی مدد کی لیکن بعد میں حاران اور فلسطین پر ہلہ بول دیا۔ فرعونِ مصر سامیٹکس اول نے انہیں پیسے دے کر مصر پر حملہ کرنے سے روکا۔ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ جس گروہ کا ذکر یرمیاہ نبی اپنی پیشین گوئی[1] میں کرتا ہے وہ سکوتی ہی تھے۔ کلسیوں کے نام خط میں پولس رسول ان کا ذکر کرتا ہے۔[2] نئے عہد نامہ کے مطابق وہ لوگ اس زمانے میں تجارت کرتے تھے۔

حوالہ جات

  1. یرمیاہ 6: 22-26
  2. کلیسوں 3: 11
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.