سکنیا سمردھی کھاتہ
سُکَنیا سمرِدھی کھاتہ(ہندی: सुकन्या समृद्धि खाता) سکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت بنایا جانے والا ایک خصوصی کھاتہ ہے۔ اس منصوبہ کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 جنوری 2015 کو ہوا تھا، وزیر اعظم کے مطابق یہ منصوبہ بھارت میں بچیوں کے تحفظ اور بہبود میں اضافہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔[1][2]
کھاتہ کھولنا
اس منصوبہ کے تحت، دس سال سے کم عمر (پیدا شدہ یا ما بعد : 02-دسمبر-2003؛برائے معاشی سال 2014-15) بچیوں کے قانونی ذمہ دار یا والدین محفوظ کھاتہ (Savings account ) کھول سکتے ہیں۔ کھاتہ کھولتے وقت کم از کم ایک ہزار بھارتی روپیہ (₹ 1,000/-) کسی بھی ڈاک گھر یا توثیق شدہ بنکوں میں جمع کرانا ہوگا۔
بنکوں کی فہرست
سکنیا سمردھی منصوبہ کے تحت کھاتہ کھلوانے کے لیے توثیق شدہ بنکوں کی فہرست درج ذیل ہے:[3]
- الہ آباد بنک
- آندھرا بنک
- ایکسز بنک
- بنک آف بروڈا (BoB)
- بنک آف انڈیا (BoI)
- بنک آف مہاراشٹر (BoM)
- کینارا بنک
- سنٹرل بنک آف انڈیا (CBI)
- کارپوریشن بنک
- دینا بنک
- آئی سی آئی سی آئی بنک
- آئی ڈی بی آئی بنک
- انڈین بنک
- انڈین اوورسیز بنک (IOB)
- اورئنٹل بنک آف کامرس (OBC)
- پنجاب اینڈ سندھ بنک (PSB)
- بنجاب نیشنل بنک (PNB)
- سٹیٹ بنک آف بیکانیر اینڈ جے پور (SBBJ)
- سٹیٹ بنک آف حیدرآباد (SBH)
- سٹیٹ بنک آف انڈیا (SBI)
- سٹیٹ بنک آف میسور (SBM)
- سٹیٹ بنک آف پٹیالہ (SBP)
- سٹیٹ بنک آف ٹراونکور (SBT)
- سنڈیکیٹ بنک
- یوکو بنک
- یونین بنک آف انڈیا
- یونائٹڈ بنک آف انڈیا
- وجایا بنک
نیز بھارت کے تمام ڈاک گھروں میں بھی اس منصوبہ کے تحت کھاتے کھولے جاسکتے ہیں۔[4]
مطلوبہ دستاویزات
- بچی کی دستاویزات پیدائش (Birth certificate)
- ایڈریس پروف [ جوبچی کی جانب سے کھاتہ کھول رہا ہے ]
- شناخت نامہ [ جو بچی کی جانب سے کھاتہ کھول رہا ہے]
- والدین اور پچی کی تین تین تصاویر
- والدین کے پین کارڈ اور آدھار کارڈ کے نسخے
- برقی بل ( Eletricity Bill)
سود
2015-16 معاشی سال کے لیے حکومت بھارت نے اس منصوبہ پر 9.2 فیصد شرح سود طے کی ہے۔ جبکہ 2014-2015 معاشی سال کے لیے شرح سود 9.1 تھی۔[5]
کھاتہ کا دورانیہ
لڑکی کی عمر اکیس سال یا شادی ہونے تک یہ کھاتہ جاری رہے گا۔
جزوی اخراج
لڑکی جب 18 سال کو پہونچ جائے، اس وقت اعلی تعلیم دلوانے کے خاطر کھاتہ سے پچاس فیصد پیسے نکالنے کی اجازت ہے۔
ذمہ دار
کھاتہ کھلوانے کے لیے بچی کا ذمہ دار
- والد یا والدہ بن سکتی ہے۔
- اگر والدین موجود نہ ہوں یا اس قابل نہ ہوں تو قانونی طور پر جو شخص بچوں کی جائداد کا نگہبان ہے، وہ بن سکتا ہے۔
تبدیلیوں کا خاکہ
نمبر شمار | معاشی سال | تاریخ | شرح سود | کم از کم سرمایہ کاری | زیادہ سرمایہ کاری |
---|---|---|---|---|---|
1 | 2014-15 | 01/04/2014 to 31/03/2015 | 9.1% | ₹ 1,000/- | ₹ 1,50,000/ |
2 | 2015-16 | 01/04/2015 to 31/03/2016 | 9.2% | ₹ 1,000/- | ₹ 1,50,000/- |
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- "وزیر اعظم سکنیا سمردھی کھاتہ کے متعلق بیان کرتے ہوئے"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 22 جنوری 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2015۔
- "ریزرو بینک آف انڈیا - اطلاعات"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2015۔
- http://www.indiapost.gov.in/dop/Pdf\Circulars\sukanya_samriddhi_SB_Order_2.pdf
- "Sukanya Samriddhi Account to Earn 9.2% Interest: 10 Facts"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2015۔