سنگنی قلعہ

سنگنی قلعہ یا سنگنی شریفکا قدیم قلعہ[1] گوجر خان سے 25 کلومیٹر مغرب میں سوئی چیمیاں کے دریا پر واقع ہے۔ یہ قلعہ جسے قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے مغلوں نے تعمیر کروایا تھا اور بعد میں اس پر کشمیر کے ڈوگروں اور سکھوں نے قبضہ کر لیا تھا۔
قلعے کے اندر عبدالحکیم کا مزار بھی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ وہ عرب سے براستہ ایران یہاں تبلیغ کرنے کے لیے آئے تھے۔ عبد الحکیم ڈوگرا راج کے دوران سنگنی آئے تھے۔ اس وقت یہ علاقہ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ تسلط تھا۔ جب عبد الحکیم تبلیغ کے لیے سنگنی آئے، تو ڈوگرا سپاہیوں نے انہیں یہاں داخل نہیں ہونے دیا تھا۔ انہیں علاقہ بدر کر کے چکڑالی میں رہنے پر مجبور کیا گیا جہاں کئی لوگ ان کے مرید بن گئے۔ انہوں نے چکڑالی کو تبلیغ کا مستقل مرکز بنا لیا، جہاں سے ان کا نام دیگر علاقوں میں پھیلتا گیا اور وہ پوٹھوار ریجن کے تمام علاقوں میں مشہور ہو گئے۔ انہوں نے چکڑالی میں ہی وفات پائی اور وہیں ان کی تدفین ہوئی۔

Sangni Fort -2

مزید دیکھیے

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.