سلیم خان

سلیم عبد الرشید خان (انگریزی: Salim Khan) جنہیں فلمی دنیا میں سلیم خان کے طور پر جانا جاتا ہے ایک بھارتی فلمی اداکار، فلم ساز اور منظر نویس ہیں۔ بطور منظر نویس انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں کی منظر نویسی کی۔ بالی وڈ میں وہ جاوید اختر کے ساتھ اپنی جوڑی سلیم-جاوید کے طور پر زیادہ مشہور ہیں۔ بطور جوڑی سلیم-جاوید بالی وڈ ستارہ کی حیثیت حاصل کرنے ویکی پہلی منظر نویس جوڑی ہے، [1] جو بھارتی کل وقتی سب سے کامیاب منظر نویسی بنی۔ [2] [3] ان کی کئی فلمیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں شامل ہیں جس میں شعلے سر فہرست ہے۔ شعلے کو کل وقتی بہترین بالی وڈ فلموں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ [4][5]

سلیم خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 نومبر 1935 (84 سال) 
اندور  
شہریت بھارت
برطانوی ہند  
زوجہ ہیلن (1981–)
سوشیلا چراک (1964–) 
اولاد سہیل خان ، سلمان خان ، ارباز خان ، الویرا خان اگنی ہوتری ، ارپیتا خان  
عملی زندگی
پیشہ اداکار ، منظر نویس  
پیشہ ورانہ زبان ہندی ، اردو  
IMDB پر صفحہ 

وہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد بھی ہیں جنہیں بالی وڈ کے تین بڑے خانوں میں ایک شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے دیگر دو بیٹے سہیل خان اور ارباز خان بھی فلمی صنعت سے وابستہ ہیں۔ ان کی دو بیویاں سوشیلا چراک (سلمی خان) [6] اور ہیلن ہیں۔ [7] سلیم خان بطور سلیم-جاوید جوڑی چھ فلم فیئر اعزازات جیت چکے ہیں 2014ء میں انہیں پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ [8]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Ramesh Dawar (2003), Encyclopaedia of Hindi cinema, Encyclopædia Britannica (India) Pvt. Ltd.
  2. Sholay, through the eyes of Salim Khan, ,Rediff.com
  3. Diptakirti Chaudhuri (2015-10-01)۔ Written by Salim-Javed: The Story of Hindi Cinema’s Greatest Screenwriters (انگریزی زبان میں)۔ پینگوئن (ادارہ)۔ آئی ایس بی این 9789352140084۔
  4. Haresh Pandya (27 دسمبر 2007)۔ "G. P. Sippy, Indian Filmmaker Whose Sholay Was a Bollywood Hit, Dies at 93"۔ نیو یارک ٹائمز۔ مورخہ 28 اگست 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2011۔
  5. "Top 10 Indian Films"۔ برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ۔ مورخہ 15 مئی 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2012۔
  6. "Salman Khan's mom Salma Khan and stepmom Helen share a strong bond"۔ Dainik Bhaskar۔ 4 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2016۔
  7. "Helen elated over grandson's birth"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 2 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2016۔
  8. "Salim Khan rejects Padma Shri, says he deserves a Padma Bibhushan at least"۔ Firstpost۔ 26 جنوری 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2015۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.