سری چند

سری چند (1494 سے 1643) بابا گرو نانک کے بڑے بیٹے اور فرقہ اداسی کے بانی تھے۔ وہ 9 ستمبر 1494ء کو ماتا سلکھنی کی کوکھ سے سلطان پور لودھی کے مقام پر پیدا ہوئے جو اس وقت پنجاب کے ضلع کپور تھلہ میں واقع ہے۔

پس منظر

گرو ہرگوبند نے اپنے بیٹے کو سری چند کے پاس بھیجا۔ جو بعد میں سری چند کے جانشین اور فرقہ اداسی کے معتبر بزرگ ہوئے۔ بابا گُر دتا گُرو ہر دیو کے باپ، گُرو ہرکشن کے دادا، گُرو تیغ بہادر کے بڑے بھائی اور گُرو گوبند سنگھ کے چچا تھے۔ والد کے بعد گُرو نانک ننکانہ صاحب سے چلے گئے جب کہ سری چند بدستور ڈیرہ نانک صاحب میں مقیم رہے اور گُرو نانک دیو جی کے آشرم کو آباد رکھا بعد ازاں انہوں نے فرقہ اداسی کی بنیاد رکھی۔

ابتدائی زندگی

جب گُرو نانک گھر سے جہاں گردی کے لیے وداع ہو گئے تو بابا سری چند کی ماں ماتا سلکھنی انہیں اور ان کے چھوٹے بھائی لکشمی داس کو لے کر راوی کے بائیں کنارے پر واقع گاؤں پکھوکے رندھاوا میں اپنے والدین کے گھر چلی گئیں۔

گُرو نانک نے گورکھ، بھنگر ناتھ، لوہاریپا، حنیفہ، کنیفہ بھرتری وغیرہ جیسے یوگیوں اور ان کے چیلوں سے مباحثے کیے۔ انہوں نے ان کو ان کے براہ راست سوالوں کے جوابات کے ذریعے تعلیم دی۔

سکھ گروؤں سے ان کے تعلقات

یہ واضح نہیں ہے کہ گرو انگد اور سری چند کے بیچ کس طرح کے تعلقات تھے۔

گرو امر داس نے یہ اعلان کیا کہ فعال اور گھریلو سکھوں کو غیر فعال اور ترک دنیا کر چکے سکھوں سے الگ رہنا چاہیے۔ [1]

تاہم دیگر سکھ گرو، گرو رام داس، گرو ارجن اور گرو ہرگوبند، جو سری چند کے ہم عصر تھے، ان کی عزت کرتے تھے۔

گرو ہرگوبند کا سب سے بڑا لڑکا سری چند کے اداسی فرقے میں شامل ہو گیا جب وہ بقید حیات تھے۔

رام رائے، جو گرو ہر رائے کا بیٹا تھا، اداسی فرقے میں شامل ہو گیا جب وہ سرکاری طور آٹھویں سکھ گرو کا درجہ پانے میں ناکام ہوا۔

کئی سکھ ادارے جیسے کہ نہنگ، دمدمی ٹکسال اور کچھ تختوں کے جتھے دار سری چند کی مدح سرائی کرتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. Cunningham,Joseph A History of the Sikhs
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.