رکن الدین فیروز

رکن الدین فیروز (وفات: 20 نومبر 1236ء) سلطنت دہلی کے خاندان غلاماں کا چوتھا بادشاہ تھا جس نے صرف 7 ماہ حکومت کی۔ وہ شمس الدین التمش (1211ء تا 1236ء) کا بیٹا تھا۔ اپریل 1236ء میں التمش کے انتقال کے بعد وہ تخت پر بیٹھا لیکن اسے تخت کے لائق نہیں سمجھا جاتا تھا اس لیے نومبر 1236ء میں مارا گیا۔ التمش کی بیٹی رضیہ سلطان نے اس کے بعد اقتدار سنبھالا۔

رکن الدین فیروز
 

معلومات شخصیت
وفات 20 نومبر 1236  
سلطنت دہلی  
والد التتمش  
والدہ شاہ ترکان  
خاندان خاندان غلاماں  
مناصب
سلطان سلطنت دہلی  
دفتر میں
30 اپریل 1236  – 20 نومبر 1236 
التتمش  
رضیہ سلطانہ  

شمس الدین التمش کی بیٹی کا نام عام طور پر لوگ عورت ہونے کی وجہ سے رضیہ سلطانہ لکھتے ہیں اور یہ غلطی بہت پڑھے لکھے ہوگ کرتے ہیں واضح رہے کہ شمس الدین التمش نے اپنے دونوں بیٹوں کی کثرت شراب نوشی اور عادات بد کے باعث اپنی بیٹی رضیہ کو ولی عہد کے طور پر منتخب کیا جب رضیہ نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو اس نے اپنے لیے سلطان کا لقب پسند و اختیار کیا اسی لیے رضیہ کو رضیہ سلطان کہا جاتا ہے۔ تاریخ فرشتہ کے مصنف نے اپنے فارسی مسودے میں بھی رضیہ سلطان کا لفظ ہی استعمال کیا ہے۔

ماقبل 
شمس الدين التتمش
خاندان غلاماں
1206ء1290ء
مابعد 
رضیہ سلطانہ
ماقبل 
شمس الدين التتمش
سلطان دہلی
30 اپریل 1236ء20 نومبر 1236ء
مابعد 
رضیہ سلطانہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.