رافیل

رافیل اطالوی نشاتِ ثانیہ کا عظیم مصور تھا۔ باپ بھی اپنے عہد کا معروف مصور تھا۔ سترہ برس کی عمر میں مصور پریو گنو کی شاگردی قبول کی اور رنگوں کی پاکیزگی اور پس منظر کو زیادہ نمایاں کرنے کی خصوصیت اسی سے حاصل کی۔ 1504ء میں رافیل شہر فلورنس چلا گیا جہاں اس نے نمایاں ترقی کی۔ لیونارڈو ڈا ونچی اور مائکل اینجلو سے بھی سبق لیے 1508ء میں روم گیا جہاں اس کی بڑی قدر ہوئی۔ اس کے شاہکار قیام ِ روم کے دروان ہی میں وجود میں آئے۔ پوپ نے اسے گرجا کی تزئین و آرائش کے کام پر مامور کیا جس میں وہ مسلسل چار برس لگا رہا۔ گرجا کی دیواروں پر جو رنگین تصویریں اس نے تخلیق کیں وہ کلاسیکی بن گئیں۔ نئے پوپ لیو دہم نے اسے 1514ء میں اسے سینٹ پیٹر چرچ کا مصور اور معمار اعلیٰ مقرر کیا۔ وہ اپنے آخری شاہکار Transfiguration کی تخلیق میں مصروف تھا کہ وفات پائی۔ یہ تصویر اس کے جنازے کے ساتھ سٹوڈیو سے قبر تک لے جائی گئی۔

رافیل
(اطالوی میں: Raffaello Sanzio)،(اطالوی میں: Raffael S. Da Urbino) 
 

معلومات شخصیت
پیدائش 6 اپریل 1483 [1][2] 
وفات 6 اپریل 1520 (37 سال)[1] 
روم [3] 
وجۂ وفات عَجزِ قلب  
شہریت اطالیہ [4][5] 
عملی زندگی
پیشہ مصور ، مجسمہ ساز ، معمار  
دستخط
 

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.