راشٹرسنت تکڑو جی مہاراج ناگپور یونیورسٹی
راشٹر سنت تکڑو جی مہاراج ناگپور یونیورسٹی (مراٹھی:राष्ट्रसंत तुकडोजी महाराज नागपूर विद्यापीठ) جو ناگپور یونیورسٹی کے نام سے معروف ہے، ایک عوامی یونیورسٹی جو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں 4 اگست 1993ء کو قائم ہوئی۔ اس یونیورسٹی کا شمار بھارت کی قدیم یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے، جبکہ ریاست مہاراشٹرا کی دوسری قدیم ترین یونیورسٹی (ممبئی یونیورسٹیکے بعد) ہے۔ اس یونیورسٹی کا نام شہر امراؤتی کی ایک روحانی شخصیت تکڑو جی مہاراج کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں دیگر مضامین جیسے طب، جنرل سائنس، آرٹس، کامرس اور ہندسیات وغیرہ کے ساتھ بھارتی زبانوں سنسکرت، ہندی، مراٹھی اور اردو کی خصوصا تعلیم دی جاتی ہے۔
![]() | |
قسم | عوامی |
---|---|
قیام | 4 اگست 1923 |
چانسلر | گورنر مہاراشٹر |
وائس چانسلر | Dr. S. P. Kane |
مقام | ناگپور، مہاراشٹر، بھارت |
کیمپس | شہری |
سابقہ اسماء | ناگپور یونیورسٹی |
عرفیت | RTMNU, NU |
وابستگیاں | UGC, NAAC, AIU. |
ویب سائٹ | www.nagpuruniversity.org, rtmnu.digitaluniversity.ac |
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.