دشا پٹانی
دشا پٹانی ہندی اور تیلگو زبانوں کی فلموں میں کام کرنے والی ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ دشا پٹانی 13 جون 1992 کو بریلی ، اترپردیش میں پیدا ہوئی۔ [1] 2013 میں اِندور میں منعقدہ مس فیمینا میں دوسری پوزیشن لی۔[2] اس نے اپنے فلم کریئر کی شروعات پوری جگن ناتھ کی فلم لوفر (2015) سے کی۔
دشا پٹانی | |
---|---|
(انگریزی میں: Disha Patani) | |
![]() دشا پٹانی ایم ایس دھونی: انٹولڈ اسٹوری کی تشیہر کی تقریب میں دشا پٹانی ایم ایس دھونی: انٹولڈ اسٹوری کی تشیہر کی تقریب میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 جون 1992 or 27 جولائی 1995 (27 or 24) بریلی |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
IMDB پر صفحات | |
کریئر
دشا پٹانی کی پہلی جھلک 2015 میں کیڈ بری ڈیری ملک کے اشتہار میں دیکھی گئی ، جس کے بعد اس پر کامیابی کی راہیں کھلنا شروع ہوئیں۔ اس کے بعد وہ پوری جگن ناتھ کی زیر ہدایات بننے والی فلم لوفر میں جلوہ گر ہوئی۔[3] اس کے بعد بعد وہ ایک سنگیت ویڈیو بے فقرے میں ٹائیگر شیروف[4] کے ساتھ نظر آئی۔ اس کی اگلی فلم ایم ایس دھونی: انٹولڈ اسٹوری[5] جس میں اس نے دھونی کی بیوی کا کردار نبھایا اور یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی۔[6]
دشا نے جیکی چن کی کنگ فو یوگا میں بھی کام کیا، جو 3 فروری 2017 کو سنیما گھروں کی زینت بنی۔[7]
فلمیں
'
سال | فلم | کردار | ہدائیتکار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
2015 | لوفر | مونی | پوری جگن ناتھ | تیلگو | |
2016 | ایم ایس دھونی انٹولڈ ستوڑی | پریانکا جہا | نیراج پانڈے | ہندی | |
2017 | کنگ فو یوگا | اشمیتا | سٹینلے ٹونگ | ہندی، چینی ،انگریزی | چینی فلم |
2018 | ویلکم ٹو نیو یارک | دشا | چکری تولیتی | ہندی | ۔ |
2018 | باغی 2 | نیہا | احمد خان | ہندی | |
2018ء | بھارت | رادھا | علی عباس ظفر | ہندی |
حوالہ جات
- "Disha Patani – Profile"۔ India Times۔ مورخہ 17 فروری 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2016۔
- "7 Things About Newbie Disha Patani That Prove She's The Next Big Thing To Watch Out For"
- Suresh Kavirayani (17 دسمبر 2015)۔ "They treated me like a baby on sets: Disha Patani"۔ Deccan Chronicle۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2016۔
- "Check out the teaser of Tiger Shroff and girlfriend Disha Patani's Befikra"
- Charu Thakur (6 جنوری 2016)۔ "MS Dhoni – The Untold Story: Tiger Shroffs girlfriend Disha Patani bags a role in the biopic"۔ India Today۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-18۔
- "Disha Patani: New girl on the block"۔ EasternEye۔ 3 نومبر 2016۔
- Renuka Vyavahare (27 اپریل 2016)۔ "Jackie Chan impressed by Disha Patani"۔ The Times of India۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-18۔