خير محمد بلوچ ندوی
خیر محمد ندوی بلوچ فرزند سید محمد 18 دسمبر 1909 میں مکران، بلوچستان کے علاقے "سرباز" میں پیدا ہوئے، میٹرک تک تعلیم پانے کے بعد ندوۃ العلوم لکھنؤ گئے اور فارغ التحصیل ہو کر وطن لوٹے۔ محکمہ تعلیم سے طویل مدت تک وابستہ رہے اور پرائمری اسکول میں ہیڈماسٹر کی خدمت پر مامور ہوئے۔
آپ بلوچ ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانیوں میں سے ہیں جس کے زیر اہتمام ایک پرائمری، ایک سکینڈری اسکول اور ایک کالج (بلوچ کالج) چل رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو قومیانے سے پہلے تک آپ ان تینوں اداروں کے مہتمم رہے _
اگست 1978 سے ایک بلوچی رسالہ "سوغات" کا اجرا کیا نیز ایک رسالہ "اومان" 1956_61 کا اجرا کیا جو بلوچی زبان کا پہلا ادبی رسالہ تھا-
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.