خانقاہ صخرہ شمعون

خانقاہ صخرۂ شمعون (یونانی: Σιμωνόπετρα، لفظاً: "شمعون کا پتھر") کوہ آتھوس، یونان میں واقع ایک مشرقی راسخ العقیدہ خانقاہ ہے۔ تیرہویں میں شمعون آتھوسی نامی شخص نے اس خانقاہ کو قائم کیا تھا۔ روایت بتاتی ہے کہ شمعون جب قریبی غار میں مقیم تھا تو اس نے ایک خواب دیکھا جس میں تھیوتوکوس نے اس کو ہدایت کری کہ پتھر کے بالکل اوپر ایک خانقاہ بنائی جائے اور وعدہ کیا کہ وہ اسے اور خانقاہ کو محفوظ رکھے گی۔ شعمون نے خانقاہ کو ”جدید بیت اللحم“ (یونانی: Νέα Βηθλεέμ) کا نام دیا اور محبت میں اسے پیدائش مسیح کے نام وقف کر دیا۔

صخرۂ شمعون
Σιμωνόπετρα
خانقاہ کا جنوبی منظر۔
Location within Mount Athos
خانقاہ کی معلومات
مکمل نام خانقاۂ پاک پتھرِ شمعون
دیگر نام صخرہ شمعون
سلسلہ عالمگیر بطریقی
قیام تیرہویں صدی
وقف پیدائش مسیح
اسقف تعلقہ کوہ آتھوس
شخصیات
بانی شمعون آتھوسی
پرائر صدر خانقاہ بزرگ الیسع
جگہ
مقام کوہ آتھوس، یونان
متناسقات 40°11′23″N 24°14′44″E
عوامی رسائی صرف مرد حضرات

حوالہ جات

      This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.