سپیرا
اُس شخص کو کہتے ہیں، جس کا پیشہ سانپوں کو پکڑنا ہوتاہے۔ انہیں جوگی بھی کہا جاتا ہے۔[1] زہریلے سانپوں سے کھیلنا ان کا مشغلہ ہوتا ہے جبکہ انہیں میں سے کچھ لوگ زہریلے سانپوں کے ڈسے کا علاج کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں اور سانپوں کا زہر وغیرہ نکالنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ عموماً کسی بھی سانپ کو قابو میں کرنے کے لیے یا مسحور کرنے کے لیے بین استعمال کی جاتی ہے، جس کو بجانا بھی ایک فن سمجھا جاتا ہے، بین کی سُریلی آواز سے سانپ بے اختیار ہوکر جھومنے لگتا ہے اور سپیرا اس موقع کا فائدہ اُٹھا کر اُس کو پکڑ لیتا ہے۔ بعض سپیرے سانپ اور نیولے کی لڑائی دکھا کر روزی کماتے ہیں۔ سپیرے بعض جگہوں پر ثقافت اور تہذیب کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر خانہ بدوش ہوتے ہیں اور مسلسل سفر کرتے ہیں۔
بین بجا کر سانپوں کو مسحور کرنا، ان کا فن ہے۔
حوالہ جات
![]() |
ویکی کومنز پر سپیرا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.